ڈموٹ تا پیڑی سات کلومیٹر رابطہ سڑک کی حالت ابتر

0
0

سید زاہد
بدھل؍؍ خطہ پیر پنچال میں ہو رہی مسلسل سیلابی بارشوں سے معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئی وہیں رابطہ سڑکیں بھی آب باراں سے ابتر حالت میں پہنچ گئی جبکہ بعض جگہوں زیر تعمیر رابطہ سڑکیں غیر معیاری کام کو بینقاب کر رہی ہیں سب ڈویڑن کوٹرنکہ کی پنچائت حلقہ ڈموٹ تا پیڑی سات کلومیٹر رابطہ سڑک بارش کے باعث خستہ حال کا شکار ہوئی ڈموٹ وارڈ نمبر پانچ کہ پنچ محمد رازق نے بتایا محکمہ پی ڈبلیو ڈی نے مذکورہ سڑک کا ابتدائی کام گزشتہ سال کہ دوم ماہ سے عمل میں لایا جبکہ لگ بھگ ایک کلو میٹر سڑک پر روڑی بچائی گی ہے انہوں نے کہا کہ تقریبا چھ کلومیٹر رابطہ سڑک جوں کی توں ہے وہیں ایک اور مقامی نوجوان محمد عارف نے محکمہ تعمیری عامہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا مذکورہ سڑک کا نکاسی نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں میں سڑک زیر آب ہو کر تالاب جیسی شکل اختیار کر لیتی ہے سڑک کا پانی مذکورہ لوگوں کی ذرعی اراضی اور گھروں کو نقصان پہنچا تا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے محکمہ تعمیری عامہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا مذکورہ سڑک کے نکاسی نظام کو معیاری بنانے کے لیے بار ہا مطالعہ کیا لیکن محکمہ پی ڈبلیو ڈی مبینہ طور پر لاپرواہی برت رہا ہے انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران سڑک پر عام لوگوں کا پیدل چلنا بھی انتہائی مشکل ہے انہوں نے کہا حفاظتی بند نہ ہونے کی وجہ سے کچھ جگہوں سے لوگوں کی اراضی کو بھی نقصان پہنچا ہے وہی نمائندہ لازوال نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی ملازم سے رابطہ قائم کیا رابطہ قائم کرنے پر موصوف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا برساتی بارشوں کے باعث سڑک کہ کام کو روکا گیا ہے جلد ہی سڑک کے کام کو پائی تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا