ڈلی پورہ پلوامہ میں پانی کی شدید قلت

0
0

مقامی لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا

تنہا ایاز
پلوامہ؍؍ ضلع پلوامہ کے ڈلی پورہ علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت مقامی لوگوں نے سڑکوں پر آکر محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق قصبہ پلوامہ ٹاو?ن کے ڈلی پورہ علاقے میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔علاقے کے لوگوں نے سڑکوں پر آکر زور دار احتجاج کیا ہے

https://pulwama.gov.in/

جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل میں خلل پڑا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہے لوگوں نے مزید بتایا کہ بابہ گنڈ کے مقام پر جو واٹر سپلائی سکیم بنائے گئے تھی وہ ناکام ثابت ہو رہی ہے۔لوگوں نے مزید بتایا کہ اس واٹر سپلائی سکیم سے لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔اس دوران پولیس اور محکمہ جل شکتی کے ملازمین نے جائے واقع پر پہنچ کر لوگوں سے بات کی جس کے بعد لوگوں نے احتجاج ختم کیا۔

https://lazawal.com/?page_id=179131

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا