مختار احمد
گاندربل؍؍ عدالتوں میں زیر التواء تنازعات اورمقدمات کے خوش اسلوبی سے تصفیہ اور مقدمے کی سماعت کے مرحلے پر آئندہ قومی لوک عدالت کے سلسلے میں رتیش کمار دوبے، چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، گاندربل نے پری لوک عدالت کا افتتاح کیا۔اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل کے علاوہ نصرت علی حکاک سیکرٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، گاندربل، محمد وسیم مرزا، چیئرمین تحصیل لیگل سروسز کمیٹی گاندربل، مہناز قادر، ایڈیشنل اسپیشل موبائل مجسٹریٹ، گاندربل، مہناز قادر اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر وکلاء اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔مقدمات کے خوش اسلوبی سے تصفیہ کے لیے ایک پری لوک عدالت بنچ تشکیل دیا گیا۔اس موقع پر بنچ نے 366معاملات کا جائزہ لیا، جن میں سے 314 معاملات کاخوش اسلوبی سے تصفیہ کیا گیااور تصفیہ کی رقم پر 18,35,056 روپے وصول ہوئی۔