یواین آئی
نئی دہلیگزشتہ کچھ عرصہ سے ڈجیٹائزیشن کو کافی فروغ ملا ہے ۔ آج کے دور میں کوئی بھی شخص اپنے ہر چھوٹے بڑے مسئلہ کا حل ڈھونڈنے کے لئے انٹرنیٹ کا رخ کرتا ہے ۔ اتنا ہی نہیں، تعلیم سے لے کر شاپنگ تک میں بھی انٹرنیٹ کا استعمال کیا جارہاہے ۔موجودہ وقت میں،لوگ شاپنگ کے لئے دکانوں پر جانا پسند نہیں کرتے ، بلکہ ایک کلک پر اپنا آرڈر بک کرتے ہیں۔ اس طرح کہا جا سکتا ہے کہ گزشتہ کافی برسوں میں لوگوں کی پسند کافی بدل گئی ہے اور اسے دیکھتے ہوئے مارکیٹنگ کے طریقے میں بھی کافی تبدیلی آئی ہے ۔ ڈجیٹا ئزیشن کے اس دور میں لوگ ڈجیٹل مارکیٹنگ کو زیادہ توجہ دینے لگے ۔ ہیں۔ ایسے حالات میں آپ بھی ڈجیٹل مارکیٹنگ ایکسپرٹ بن کر آپ اپنے کریئر کو نئی بلندیوں تک لے جاسکتے ہیں۔*ڈجیٹل مارکیٹنگ میں کیا کام ہوتاہے :ایک ڈجیٹل مارکیٹنگ ایکسپرٹ اپنے کلائنٹ کا آن لائن پروموشن(فروغ) کرنے کے لئے مکمل خاکہ تیار کرتا ہے ۔ یہ آن لائن میٹریل کو تیار کرنے کے ساتھ ساتھ اسے صحیح طرح سے پلیس اور مینٹین کرتے ہیں۔ ایک ڈجیٹل مارکیٹنگ ایکسپرٹ کئی طریقوں،مثلاً-ای -میلز ، بیک لنکنگ ، سوشل میڈیا اور ویب سائٹ وغیرہ کے ذریعے ضروری مارکیٹنگ کرتے ہیں۔*ڈجیٹل مارکیٹنگ میں اسکلز:ایک بہترین ڈجیٹل مارکیٹنگ ایکسپرٹ بننے کے لئے آپ کا کمیونکیشنز اسکلز بہت اچھا ہونا چاہئے تاکہ آپ کلائنٹ کو اپنے پرپوزل کو اچھی طرح سمجھا سکیں۔ ساتھ ہی آپ کو کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے استعمال کی بہترین معلومات ہونی چاہئے کیونکہ آپ کا مکمل کام طور پر انٹرنیٹ پر ہی منحصر ہے ۔ وہیں آپ کو ڈجیٹل مارکیٹنگ کے مختلف پلیٹ فارمز کے بارے میں بھی پتہ ہونا چاہئے تاکہ آپ اپنے کلائنٹس کو بہترین رزلٹ پیش کر سکیں۔
*قابلیت:
اس سیکٹر میں کریئر کے امکانات کی تلاش کر رہے اسٹوڈنٹس کے لئے کسی خاص قابلیت کی ضرورت نہیں ہوتی. لیکن اس سیکٹر کی باریکیوں اور تفصیلات کو سمجھنے اور کام کرنے کی ٹیکنالوجی سیکھنے کے لئے آپ کوگریجویشن کے بعد ڈجیٹل مارکیٹنگ کا شارٹ اور لانگ ٹرم کورس کر سکتے ہیں۔ آج کل ڈجیٹل مارکیٹنگ کا کورس آن لائن اور آف لائن دونوں ہی طریقوں سے کیا جا سکتا ہے ۔
*کورس:
ایسا ضروری نہیں ہے کہ ایک ڈجیٹل مارکیٹنگ ایکسپرٹ انٹرنیٹ مارکیٹنگ کی ہر طریق کار میں ماہر ہو۔ اگر آپ چاہیں تو ان میں سے کسی ایک طریقہ کار یا پھر کسی ہر ایک طریق کار کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ان کورسز میں اہم ہیں:
*موبائل مارکیٹنگ *ای -میل مارکیٹنگ *سرچ انجن آپٹی مائزیشن مارکیٹنگ *سوشل میڈیا مارکیٹنگ *موبائل ایپ مارکیٹنگ *ویب تجزیاتی سرٹیفکیٹ کورس
*امکانات:
ڈجیٹل مارکیٹنگ کے اس دور میں ایکسپرٹ کی کافی ڈیمانڈ ہے ۔ ڈجیٹل مارکیٹنگ کا کورس کرنے کے بعد آپ مختلف ڈجیٹل مارکیٹنگ ایجنسیوں میں جاب کی تلاش کر سکتے ہیں۔ وہیں مختلف میڈیا ہا¶سیز لے کر سروس پرووائڈنگ کمپنی اور خوردہ (رٹیل )کمپنی بھی ڈجیٹل مارکیٹنگ ایکسپرٹ کو ریکروٹ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ چاہیں تو خود کی ڈجیٹل مارکیٹنگ کمپنی بھی متعارف کر اسکتے ہیں۔ وہیں جو لوگ کنٹینٹ رائٹنگ کرنا بھی جانتے ہیں، وہ خود کی ایک ویب سائٹ اور بلاگ شروع کر کے آن لائن کمائی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کسی کمپنی کے ساتھ جڑنا نہیں چاہتے تو اس سیکٹر میں بطور فری لانس بھی کام کرنے کا اچھا اسکوپ ہے ۔ آپ ایک پروجیکٹ بناکر کلائنٹس کے سامنے پیش کر سکتے ہیں اور ان کی کمپنی یا پروڈکٹ کی مارکیٹنگ کرکے پیسے کما سکتے ہیں۔
*آمدنی:
اس سیکٹر میں آمدنی اس بات پر منحصر ہے کہ آپ اپنے کام کو منظم کس قسم کر رہے ہیں۔ مثلا، اگر آپ کسی کمپنی میں جاب کرتے ہیں تو ابتدائی دور میں آپ کو 15 سے 20 ہزار روپے ماہانہ آمدنی ہوتی ہے ۔ وقت اور تجربے کے ساتھ آپ کی تنخواہ میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔ وہیں اگر آپ بطور فری لانسر کام کرتے ہیں تو آپکی آمدنی آپ کو ملنے والے پروجیکٹس پر منحصر کرے گی۔*ڈجیٹل مارکیٹنگ کے کورس کرانے والے اہم ادارے
*جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی *ڈجیٹل ودیا، نئی دہلی *بھارتی ودیاپیٹھ یونیورسٹی، پونے *آئی آئی ٹی، مختلف سینٹرز
*این آئی آئی ٹی ڈجیٹل مارکیٹنگ *منی پال گلوبل ایجوکیشن سروس *آل انڈیا مینجمنٹ ایسوسی ایشن *آن لائن مارکیٹنگ انسٹی ٹیوٹ۔