آیوش کے مرکزی وزیر نے آسام کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ سنٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یوگا اینڈ نیچروپیتھی کا سنگ بنیاد رکھا
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما کے ہمراہ آج ڈبروگڑھ کے ڈیہنگ کھمتی گھاٹ میں 100 بستروں والے یوگا اور نیچروپیتھی اسپتال کے ساتھ سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یوگا اینڈ نیچروپیتھی (سی آر آئی وائی این) کا سنگ بنیاد رکھا۔یہ ادارہ تقریباً 15 ایکڑ (45 بیگھہ) کے اراضی پر 100 کروڑ روپے کی تخمینہ سرمایہ کاری سے تیار کیا جائے گا، جس کا مقصد یوگا اور نیچروپیتھی کے روایتی علم اور ٹیکنالوجی کے جدید آلات کے درمیان سائنسی اعتبار سے درست اور مفید ہم آہنگی لانا ہے۔ یہ یوگا اور نیچروپیتھی کے میدان میں تعلیم، صحت کی احتیاطی دیکھ بھال اور تحقیق میں معیارات قائم کرے گا۔ یہ جدید ترین انسٹی ٹیوٹ یوگا اور نیچروپیتھی کے عالمی فروغ اور تحقیق کے لیے بین الاقوامی تعاون کے مرکز کے طور پر کام کرنے کے علاوہ بنیادی پہلوؤں، ادویات کے روایتی نظاموں کی سائنسی توثیق اور شواہد پر مبنی تحقیق کے طور طریقوں پر توجہ مرکوز کرے گا۔ یہ ادارہ یوگا اور علاج و معالجہ کے شعبے میں اسٹارٹ اپس میں انکیوبیشن سینٹر کے طور پر بھی کام کرے گا۔اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سربانند سونووال نے کہا کہ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں آیوش کی تحریک کو زبردست فروغ حاصل ہوا ہے کیونکہ یہ عالمی سطح پر علاج و معالجہ کی تحریک کی ایک اہم قوت بن گئی ہے۔ آج ہم ڈبرو گڑھ میں 100 بستروں والے ہسپتال کے ساتھ اپنی نوعیت کے پہلے سنٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یوگا اینڈ نیچروپیتھی کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔ یہ آسام اور پورے شمال مشرق خطے کو بااختیار بنانے کے لیے مودی جی کا ایک اور عہد ہے کہ وہ اپنے بھرپور نباتات اور حیوانات کو بروئے کار لائے اور آیوش کے شعبے میں توسیع کو بڑھاوا دے، جس میں مہمان نوازی، مریضوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ طبی سیاحت کے شعبوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ مادر قدرت نے ہمیں اپنی بے پناہ خوبصورتی سے نوازا ہے اور یہ یوگا، نیچروپیتھی، آیوروید اور ادویات کی دوسری روایتی شکلوں کے ذریعے تجدید شدہ، سائنسی طور پر توثیق شدہ علاج کے نظام کے ساتھ، نہ صرف قریبی خطے بلکہ جنوبی ایشیا کے خطے کے لوگوں کے لیے ایک شفا بخش وسیلہ فراہم کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔’’یہ ادارہ یوگا اور نیچروپیتھی کے ماہرین کو امراض قلب کے علاج، ذیابیطس کے علاج، خود کار قوت مدافعت کی بیماریوں اور غیر متعدی امراض کے خطرے میں کمی کے شعبوں میں صلاحیت سازی کے پروگراموں کے لیے تربیت دینے کے لیے کلینیکل ٹریننگ کی سہولیات بھی پیش کرے گا۔ یوگا اور نیچروپیتھی کے ضابطوں میں تحقیق اور ترقی کے ساتھ سی آر آئی وائی این، غیر متعدی امراض کے انتظام کے لیے شواہد پر مبنی ضوابط تیار کرے گا جنہیں روایتی دیکھ بھال کے ساتھ مربوط کیا جاسکتا ہے، جس سے مریضوں کی دیکھ بھال کے مربوط طب کے نقطہ نظر کو تقویت ملتی ہے۔ اسپتال یوگا اور نیچروپیتھی ضوابط کے ساتھ داخل مریضوں کی خدمات فراہم کرے گا تاکہ صحت یابی میں مدد فراہم ہو سکے اور زندگی کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ‘‘وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں مرکزی حکومت ایک کے بعد ایک مرکزی ادارے کو شامل کرکے ایک آتم نربھر بھارت کے وڑن کو تقویت پہنچا کر زبردست تعاون فراہم کر رہی ہے۔ آسام کے ہر ضلع میں ایمس جیسے اداروں، میڈیکل کالجوں کے آغاز کے ساتھ، آسام میں نئے آیوش اسپتالوں کے ساتھ آیوش نظام طب کو مضبوط کرنے کے اقدامات اور بہت سے دوسرے ترقی پسند اقدامات نے ریاست میں طبی بنیادی ڈھانچہ کو تقویت بخشی ہے۔ نیچروپیتھی اور یوگا آیوش کے دو سب سے اہم عمودی ہیں جو نہ صرف آپ کی بیماریوں کا علاج کرتے ہیں بلکہ آپ کے دماغ اور جسم کو ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے اور ایک صحت مند زندگی گزارنے کے لیے جوان کرتے ہیں۔ اس ہسپتال اور یوگا اور نیچروپیتھی پر تحقیقی مرکز کے آغاز سے آسام کے ساتھ ساتھ ملحقہ علاقے کے لوگ اس کے بہت سے فوائد سے زبردست فائدہ اٹھائیں گے۔اس تقریب میں پٹرولیم اور قدرتی گیس، محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت رامیشور تیلی، آسام حکومت کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جناب کیشب مہنتا؛ صنعت و تجارت اور ثقافت کے ریاستی وزیر، بمل بورہ؛ ڈبروگڑھ کے ایم ایل اے اور آسام صنعتی ترقیاتی (اے آئی ڈی سی) کے چیئرمین پرسنتا فوکن؛ موران کے ایم ایل اے، چکردھر گوگوئی، دلیاجان کے ایم ایل اے، ترش گوولا؛ لاہووال کے ایم ایل اے بنود ہزاریکا، چھبوا کے ایم ایل اے پوناکن بروا؛ نہرکٹیا کے ایم ایل اے، ترنگا گوگوئی سمیت دیگر معززین بشمول وزارت آیوش اور حکومت آسام کے سینئر افسران نے شرکت کی۔اسپتال داخل ہونے والے مریضوں، بیرونی مریضوں، اور دن کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرے گا۔ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے پیش کی جانے والی خدمات میں نیچروپیتھی کی خوراک اور غذائیت، یوگا تھراپی، مساج اور مالش تھیراپی، ایکیوپریشر، ایکیوپنکچر، کرومو تھراپی، میگنیٹو تھراپی، فیزیو تھراپی اور ہائیڈرو تھراپی کے علاج شامل ہیں۔ اس سے مریضوں کو موٹاپا، میٹابولک سنڈروم، ذیابیطس، سی وی ڈی، فالج، دمہ، سی او پی ڈی، درد شقیقہ، آئی بی ایس، آئی بی ڈی، گٹھیا، آٹو امیون امراض، کینسر، نیوروڈیجینریٹیو امراض کا مؤثر طریقے سے علاج کرنے میں مدد ملے گی۔