حکومت سے خصوصی مداخلت کی اپیل
محمد عامر
منجاکوٹڈاک بنگلہ منجاکوٹ میں بنیادہ سہولیات کی کمی سے لوگوں کو کافی دوچار ہونا پڑتا ہے۔یہاں لوگوں کے بیٹھنے کے لیئے کوئی بھی خاص انتظام نہ ہونے سے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاک بنگلہ منجاکوٹ میں جب بھی کوئی میٹنگ منعقد کی جاتی ہے تو بیٹھنے کے لیئے کوئی بھی خاص انتظام نہیں ہوتا۔کیونکہ میٹنگ کے دوران مکمل فرنیچر نہ ہونے کے کارن لوگوں کو خود انتظامات کرنے پڑتے ہیں۔وہیں لوگ کبھی دفاتر سے اور کبھی لوگوں کے گھروں سے کرسیاں لاکر پروگرام کرتے ہیں۔جو محکمہ کے لیئے بڑی شرمندگی کی بات ہے۔اس سلسلہ میں فاروق خان نے کہا کہ گزشتہ دنوں محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے بھی ڈاک بنگلہ منجاکوٹ میں دورہ کیا تھا اور لوگوں کو بڑی تمنا تھی کہ نعیم اختر ڈاک بنگلہ منجاکوٹ میں تمام تر سہولیات فراہم کریں گئے۔کیونکہ نعیم اختر کے دورہ پر بھی بیٹھنے کے لیئے باہر سے فرنیچر کا انتظام کیا گیا تھامگر اس کے باوجود بھی ڈاک بنگلہ منجاکوٹ سہولیات سے محروم ہے۔فاروق خان نے کہا کہ منجاکوٹ کے لوگوں کے لیئے ایک ڈاک بنگلہ منجاکوٹ ہی ہے جہاں پر لوگ بیٹھ کر اپنے مسائل حل کرواتے ہیں۔وہیں لوگوں نے حکومت سے مانگ کی کہ وہ جلد سے جلد ڈاک بنگلہ منجاکوٹ میں وہ تمام سہولیات فراہم کریں جن کی یہاں پر ضرورت ہے۔تاکہ لوگوں کو کوئی بھی پریشانی نہ ہو۔