منظور حسین قادری
بی ڈی سی بفلیاز میر شفیق الاسلام نےرواں مالی سال کے دوران اب تلک ترقیاتی امور شروع نہ کئے جانے پر خدشہ ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ دیہی ترقیات وروزگار کو موردالزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ منریگا کی تاہنوز ادائیگی نہیں ہوئی کیپیکس اسکیم کے تحت زیر تعمیر کام کو کلب کردیا گیا جاب کارڈز پر سے غریب عوام کو کوئی استفادہ نہیں پی ایم اے کا معاملہ جوں کا توں ہے محکمہ جل شکتی کی سست روی ولاپرواہی سے صارفین عاجز آچکے ہیں تاہم عوامی شکایات کے موجب جائزہ میٹنگ ناگزیر تھی تاہم یہ تمام تصفیہ طلب معمہ جات کے حل وعقد کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر کی فوری مداخلت لازمی ہے ضلع ترقیاتی کمشنر کے زیر غور لاکر متعلقہ ملازمین کی تحقیقات کروائی جائے گی اور اگلے دنوں بلاک سطح پر ضلع ترقیاتی کمشنر کا عوامی دربار لگنا مطلوب ہے دوران اجلاس معاملات طشت ازبام کردیے جائیں گے