ڈاکٹر ہمجا مینگی اور ڈاکٹر نمرت کور بطور نائب صدر، ڈاکٹر ویبھا رینابرانچ سکریٹری منتخب
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ڈاکٹر گوتم شرما کو انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن (IDA) جموں کا دوبارہ صدر منتخب کیا گیا ہے۔واضح رہے یہ تیسری بار ہے کہ ڈاکٹر گوتم نے آئی ڈی اے کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔آئی ڈی اے جموں کی ایگزیکٹو باڈی میں ڈاکٹر ہمجا مینگی اور ڈاکٹر نمرت کور بطور نائب صدر، ڈاکٹر ویبھا رینا (برانچ سکریٹری)، ڈاکٹر راجیو مینگی، کنسلٹنٹ دندان سازی، جموں و کشمیر حکومت (حکومت کی نمائندہ)، ڈاکٹر پریملتا (ایڈیٹر) شامل ہوں گی۔وہیں ڈاکٹر آیوش شرما (خزانچی)، ڈاکٹر برہان (جوائنٹ سکریٹری)، ڈاکٹر مانک گپتا (سی ڈی ای کنوینر)، ڈاکٹر ارشیا (سی ڈی ایچ کنوینر)، سنینا (طالب علم کی نمائندہ) بھی اس ایسو سی ایشن میں شامل ہیں۔علاوہ ازیں ایگزیکٹو کمیٹی میں ڈاکٹر پارول، ڈاکٹر ابھیمانیو روہمیترا، ڈاکٹر انکور سلادا، ڈاکٹر ہمانی انگورانہ، ڈاکٹر انشو گپتا، ڈاکٹر نپن وید اور ڈاکٹر ارم شامل ہوں گے۔