ڈاکٹر پریتی بھگت نے ہری پور میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا

0
0

کیمپ میں 100 سے زائد دیہاتیوں نے مفت صحت خدمات حاصل کیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سچیت گڑھ اسمبلی حلقہ کے ہری پور گاؤں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں ڈاکٹر پریتی بھگت اور ان کی ٹیم نے نہ صرف گاؤں والوں کا چیک اپ کیا بلکہ انہیں مفت صحت سے متعلق مشاورت اور ادویات بھی تقسیم کیں۔ اس کیمپ میں 100 سے زائد دیہاتیوں نے مفت صحت خدمات حاصل کیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر پریتی بھگت نے نوعمر لڑکیوں کو ماہواری کے دوران حفظان صحت کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا۔ وہیںڈاکٹر پریتی بھگت نے کہا کہ آج کی مصروف زندگی میں نوجوان بی پی، شوگر اور دیگر اقسام کی بیماریوں میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں اور بعض بیماریوں کا اس وقت تک پتہ نہیں چلتا جب تک وہ سنگین نہ ہو جائیں۔اس کے علاوہ وہ لوگوں کو بیماریوں اور ان سے بچاؤ کے طریقوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ڈاکٹر پریتی بھگت نے کہا کہ نہ صرف دیہات بلکہ شہروں میں رہنے والی بہت سی خواتین اس ہائی ٹیک دور میں بھی حیض سے متعلق بہت سی اہم باتوں سے لاعلم ہیں جس کی وجہ سے ان کی طرف سے تھوڑی سی لاپرواہی بھی خواتین کو سروائیکل کینسر اور ویجائنل انفیکشن جیسی خطرناک بیماریوں کا شکار بنا سکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا