کہاسابق فوجی نظم و ضبط اور تربیت یافتہ افراد ہندوستانی سماج کی ریڑھ کی ہڈی ہیں
لازوال ڈیسک
ہیرا نگر/ کٹھوعہ؍؍ڈاکٹر نرمل سنگھ، سابق نائب وزیر اعلی، انچارج لوک سبھا کلسٹر جے اینڈ کے اور انچارج وی ڈی جی سیل نے ہیرا نگر، کٹھوعہ میں ویلج ڈیفنس گارڈ (وی ڈی جی) سیل اور سابق فوجی سیل کے ایک سمیلن سے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر کٹھوعہ ضلع کے وی ڈی جیز اور سابق فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے سمیلن میں شرکت کی۔وہیںڈاکٹر نرمل سنگھ نے کٹھوعہ میں پارٹی دفتر میں بی جے پی کے ضلعی عہدیداروں کی میٹنگ سے بھی خطاب کیا۔
سمیلن سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر نرمل سنگھ نے سماج میں سابق فوجیوں کے کام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سابق فوجی نظم و ضبط اور تربیت یافتہ افراد ہندوستانی سماج کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ان کا نظم و ضبط کا انداز نوجوانوں کے لیے ایک مثال فراہم کرتا ہے۔اس موقع پرڈاکٹر سنگھ نے 90 کی دہائی کے آخر اور 2000 کی دہائی کے اوائل میں دیہی دفاعی کمیٹیوں کے قیام میں جموں ڈویژن کے لوگوں خاص طور پر سابقہ ڈوڈہ ضلع، ریاسی، پونچھ، راجوری، سانبہ اور کٹھوعہ کے لوگوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ وی ڈی سی ممبران کو این سی-کانگریس اور پی ڈی پی-کانگریس حکومتوں نے ہراساں کیا۔