مختلف علاقہ جات سے وفود نے کی ملاقات،درپیش مسائل پر کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍عام عوام کی ضروریات اور روزمرہ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے، بھارتیہ جنتا پارٹی، جموں و کشمیر نے اپنے صدردفترتریکوٹہ نگر، جموں میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ہفتہ وار اجلاس کا شیڈول دوبارہ شروع کیا۔اس موقع پرڈاکٹر نرمل سنگھ، سابق نائب وزیر اعلی، شام چودھری کے ساتھ، جموں و کشمیر بی جے پی کے نائب صدر اور سابق وزیر، بلدیو سنگھ بلوریا، سابق ڈپٹی میئر، انورادھا سنگھ چاڑک، نائب صدر، جموں و کشمیر بی جے پی، اور رکی نے عوامی شکایات سنیں۔
وہیںلوگوں نے وفودکی شکل میں پارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا تاکہ بجلی، ریونیو، پانی کی کمی، پنشن، صفائی اور اسی نوعیت کے دیگر مسائل سے متعلق اپنے مسائل بی جے پی کے سینئر لیڈروں کے سامنے پیش کئے جائیں۔اس موقع پرڈاکٹر نرمل سنگھ نے ان کے مسائل اور شکایات سنتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سال میں 365 دن عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے برعکس، بی جے پی کو سال بھر لوگوں کی فکر رہتی ہے اور پارٹی کے کارکن اپنی ذاتی ضروریات کی قیمت پر بھی عوامی خدمت میں لگے رہتے ہیں۔
وہیںشام چودھری نے عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے پارٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے پارٹی کے سینئر لیڈروں کی عوامی نشست کا شیڈول دوبارہ شروع کر دیا ہے تاکہ عوام، پارٹی اور انتظامیہ کے درمیان دو طرفہ رابطے کا ایک مستقل ذریعہ فراہم کیا جا سکے۔اس دوران بی جے پی کے سینئر قائدین نے فوری طور پر لوگوں کی طرف سے پیش کئے گئے مسائل کو متعلقہ محکمہ کے عہدیداروں سے ٹیلی فون پر لیا اور بعض مسائل کے لئے تحریری رابطہ کیا۔