ڈاکٹر نجم بھٹ کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا

0
0

ڈاکٹر بھٹ نے جموں و کشمیر اور لداخ کے 15 سے زیادہ مختلف کالجوں میں خدمات انجام دی ہیں
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍ضلع پونچھ کے بفلیاز کے مستندرہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نجم بھٹ کو اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی، کیمپس میدان گڑھی، نئی دہلی کے 37ویں کانووکیشن میں گاندھی اینڈ پیس اسٹڈیز میں ماسٹر آف آرٹس (دسمبر 2022 میں منعقدہ امتحان) میں میرٹ کے لحاظ سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر یونیورسٹی گولڈ میڈل 2024 سے نوازا گیا۔
واضح رہے ڈاکٹر بھٹ تعلیم، اردو، سماجیات اور گاندھی اور پیس اسٹڈیز سمیت چار مضامین میں ماسٹر ڈگری کے حامل اعلیٰ تعلیم یافتہ استاد ہیں۔ انہوں نے گرو نانک دیو یونیورسٹی امرتسر سے اردو میں یو جی سی۔نیٹ، بی ایڈ اور پی ایچ ڈی کیا۔ ڈاکٹر بھٹ کو برٹش نیشنل یونیورسٹی آف کوئین میری اور کیلیفورنیا پبلک یونیورسٹی یو ایس اے نے بالترتیب ڈاکٹر آف فلاسفی کی اعزازی ڈاکٹریٹ ڈگریوں سے نوازا ہے۔ وہ تین کتابوں کے مصنف ہیں۔ ان کے 6 تحقیقی مقالے مختلف یو جی سی کیئر لسٹڈ جرنل میں شائع ہو چکے ہیں۔ انہیں بہترین استاد، بہترین لیکچرر، انڈیا پرائم کوالٹی ایجوکیشن ایوارڈ اور سال کے بہترین ماہر تعلیم کے ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔وہ طویل عرصے سے اعلیٰ تعلیم میں لیکچرار کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے جموں و کشمیر اور لداخ کے 15 سے زیادہ مختلف کالجوں میں پڑھایا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا