ارباب علم ودانش سماجی کارکنان اور طلباء نے نمایاں کامیابی پر نیک خواہشات کے ساتھ تہنیت پیش کی
منظور حسین قادری
کشمیری یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ڈاکٹر مہناز کوثر چوہدری کو کشمیری زبان وادب میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعینات ہونے پر خطہ پیرپنچال میں جہاں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں خطہ پیرپنچال کے ارباب علم ودانش سماجی کارکنان اور طلبہ وطالبات کی طرف سے اس کامیابی وکامرانی پر مسلسل تہنیتی پیغامات جاری ہیں ڈاکٹر مہناز کوثر چوہدری ایک معزز خاندان کی چشم وچراغ ہیں جن کے والدین نہایت محنتی دین دار اور دیانتدار ہیں اس لئے ڈاکٹر مہناز کوثر چوہدری کی کامیابی غریب طلاب کے لئے مشعل راہ ہے جس نے اپنی تعلیمی ذوق وشوق میں تساہل وتغافل کو کبھی آڑے نہ آنے دیا بلکہ علمی صلاحیتوں میں اضافہ پر کوئی دقیقہ فرگذاشت نہ ہونے دیا واضح رہے بچوں کا جب علمی ذوق مخلصانہ جدوجہد کسوٹی پر ہوتو انہیں اپنے اہداف سر کرنے میں کوئی پریشانی لاحق نہیں ہوتی موصوفہ کی اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی پر اہل دانش وبینش نے مبارکبادپیش کرتے ہوئے اساتذہ کرام والدین الحاج محمد فاروق گورسی زیتون بیگم سینئر لیکچرر محمد شکور مہناز کوثر کے برادران خویش واقارب اور خاندان سہلیوں اور معاونین کو تہنیت پیش کی اور نیک خواشات کے ساتھ رب لم یزل کے حضور مزید ترقی کے لئے دعائیں کی۔