ڈاکٹر موہن سنگھ نے ضلع ریاسی میں آیوش محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا

0
0

ضلع کے آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس مراکز اور آیوش یونٹس کے ذریعہ کئے گئے کام کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک

ریاسی؍؍آیوش ریاسی کے کام کاج کا آج ڈائرکٹر ڈاکٹر موہن سنگھ نے یہاں ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر آیوش کے دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں جائزہ لیا۔ڈائرکٹر نے ضلع ریاسی کے آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس مراکز اور آیوش یونٹس کے ذریعہ کئے گئے کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر اے ایچ ڈبلیو سی کو روزانہ کی بنیاد پر اور ماہانہ بنیادوں پر وزارت آیوش، حکومت ہند کے AB-HWC پورٹل پر ڈیٹا کا اندراج یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس مراکز، کٹرا میں آیوش کے خصوصی فلاحی مرکز اور 50 بستروں والے مربوط ضلع آیوش ہسپتال ریاسی کے جاری بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے منصوبوں کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے آیوش پبلک ہیلتھ پروگراموں کے نفاذ پر زور دیا تاکہ صحت کے فروغ، روک تھام اور بیماریوں کے انتظام کے آیوش نظام کی مضبوطی عام لوگوں تک پہنچ سکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ہر اے ایچ ڈبلیو سی کو NABH کے معیارات کے مطابق ہیلتھ کیئر ڈیلیوری کے معیار کو یقینی بنانا چاہیے۔اسٹیٹ پروگرام منیجر، نیشنل آیوش مشن جموں وکشمیر عمران خان نے میڈیکل آفیسرز کو AB-HWC، ٹیلی کنسلٹیشن، DBT، HPR، JK حاضری پورٹلز اور AHWC کے رہنما خطوط کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈاکٹر سریش کمار، ڈپٹی ڈائریکٹر آیوش جموں، ڈاکٹر راکیش کمار رینا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آیوش جموں، ڈاکٹر ارونا بھٹ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ آیورویدک ہسپتال جموں، ڈاکٹر بھارتی بھٹ، نوڈل آفیسر NABH جموں ڈویژن اور عاقب، اسٹیٹ اکاؤنٹس منیجر بھی ڈائریکٹر کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر آیوش ریاسی ڈاکٹر کمل کشور دوبے کی نگرانی میں ضلع ریاسی کی مجموعی کارکردگی کی ستائش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا