جامعہ مرکزالثقافہ کی عالمی سطح پر تعلیمی مقبولیت میں اضافہ
کالی کٹ(عبدالکریم امجدی)
https://markaz.in/
مرکز نالج سٹی کے مینیجنگ ڈائیریکٹر اور جامع الفتوح انڈین گرانڈ مسجد کے چیف امام وخطیب متحرک جلیل القادر عالم دین ڈاکٹر عبدالحکیم الازہری کو سینٹرفار ہومینیٹرین ایکشن فورم کی جانب سے عظیم تعلیمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کے سکریٹریر جنرل کے خصوصی مشیر کاراور انٹر نیشنل اسلامک چیریٹی آرگنائزیشن کے چیئر مین ڈاکٹر عبداللہ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں دیا گیا۔ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری کو خدمت انسانیت اور تعلیمی ترقی کے میدان گرانقدر خدمات انجام دینے کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔ فورم میں عوامی تعاون کے جدید طریقوں پر زور دیا گیا۔کیرل میں قائم مرکز نالج سٹی کے اندر مختلف تعلیمی،ثقافتی،صحتی اور فلاحی اداروں کی تعریف کی گئی۔فورم نے شیخ ابوبکر احمد کی کاوشوں کو سراہا اور مرکز نالج سٹی جیسی انقلابی تبدیلی مخلصانہ جدوجہد اور دور اندیش قیادت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ فورم کے مطابق ڈاکٹر ازہری کی انسانیت کے شعبہ میں کام کاج کی بڑی مقبولیت میں بیحد اضافہ ہے۔ڈاکٹر ازہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایوارڈ آر سی ایف آئی کے خدمت کے اعتراف میں بھی مانا جارہا ہے جوکہ ملک بھر میں تعمیر مکانات،کنوآں کی کھودائی،تقسیم کھانا ودیگر کئی فلاحی کئی کام انجام دئے جاتے ہیں۔علاوہ ازیں ایس وائی ایس سنتھوانم گروپ کی بھی تعریف کی گئی جس میں حادثاتی خدمات قابل تعریف ہیں۔عالمی سطح پر یہ تمام کوششیں قابل ستائش ہیں۔
https://lazawal.com/?cat