ڈاکٹر عابد رشید نے جموں میں صحت کی اہم سہولیات کا دورہ کیا

0
0

جموں و کشمیر میں مریضوں کی دیکھ بھال اور صحت کی سہولیات میں عمدگی کا وعدہ
لازوال ڈیسک

جموں ؍؍سیکرٹری صحت اور طبی تعلیم ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے آج گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں اور اس سے وابستہ ہسپتالوں کا جامع معائینہ کیا تا کہ جموں خطہ میں صحت کی ان اعلیٰ سہولیات کے آپریشن کے بارے میں خود بخوبی آگاہی حاصل کی جا سکے ۔ بخشی نگر کے بون اینڈ جوائینٹ ہسپتال میں انہوں نے نئے افتتاح شدہ ہسپتال بلاک اور آلات کی تنصیب کے بارے میں بریفنگ حاصل کی ۔ پرنسپل اور ڈین جی ایم سی جموں ڈاکٹر آشوتوش گپتا ، ایچ او ڈی آرتھو پیڈکس ڈاکٹر سنجیو گپتا ، ایسوسی ایٹڈ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ، شعبہ جات کے سربراہان ، سینئر پروفیسرز ، ڈاکٹروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ہمراہ انہوں نے 200 بستروں والی صحت کی سہولت کا دورہ کیا ۔ سیکرٹری موصوف نے ہسپتال کی پوری عمارت کا جائیزہ لیا شعبہ جات جیسے آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ ، فزیو تھراپی ، پیشہ وارانہ تھراپی ، آکسیجن پلانٹ سائٹ ، سی ٹی سکین روم اور مریضوں کی وارڈز کا معائینہ کیا تا کہ فراہم کی جانے والی صحت اور طبی سہولیات کا خود تجربہ کیا جا سکے ۔ اسٹیک ہولڈرز سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عابد رشید نے حکومت میں صحت کی خدمات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے انتظامیہ کے عزم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا ’’ ہمارا مقصد مریضوں کی بہترین دیکھ بھال اور بہبود کو یقینی بنانا ہے ۔ جدید ترین صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہماری بنیادی توجہ اور فرض ہونا چاہئیے ۔ ‘‘ بی اینڈ جے ہسپتال جیسی سہولیات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جو کہ حال ہی میں شروع کیا گیا ہے اور عوام کیلئے وقف کیا گیا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ پورے ملک میں ایک اعلیٰ صحت کا ادارہ بن جائے گا ۔ اس کے بعد انہوں نے اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ جموںکا دورہ کیا ، تمام بلاکس اور سیکشنز کا معائینہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں ، طبی عملے اور مریضوں کے ساتھ مل کر فراہم کی گئی سہولیات کو سمجھا ۔ مزید براں انہوں نے جی ایم سی جموں ہوسٹل کا دورہ کیا میڈیکل طلباء کیلئے سہولیات کا جائیزہ لیا اور ان کے خدشات کو دور کیا ۔ اس سے پہلے دن میں ڈاکٹر عابد رشید نے جموں و کشمیر میں آیوشمان بھارت پی اے ایم جے اے وائی صحت کے کام کاج کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں اسکیم کی تفصیلات ، مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اس کی موجودہ حیثیت ، ریستی اور ضلعی سطحوں پر نفاذ کا ڈھانچہ اور انشورنس کمپنیوں کو پالیسی کے لحاظ سے پریمیم کی ادائیگی کا احاطہ کیا گیا ۔ اپنے خطاب میں سیکرٹری ایچ اینڈ ایم ای نے اے بی پی ایم جے اے وائی کی بنیادی نوعیت پر زور دیا اور افسران پر زور دیا کہ وہ اس کے موثر نفاذ کو یقینی بنائیں جس سے جموں و کشمیر کی پوری آبادی مستفید ہو ۔ میٹنگ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیٹ ہیلتھ ایجنسی ، ڈائریکٹر فائنانس ، اسٹیٹ نوڈل آفیسر ، اسٹیٹ گریونس نوڈل آفیسر اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا