ڈاکٹر شہزاد نے جموں و کشمیر کے قبائلیوں اور سرحدی باشندوں کے لیے بجٹ کی فراہمی کا مطالبہ کیا

0
0

وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر خزانہ سے خصوصی اپیل
لازوال ڈیسک
جموںی 2024-25 کے لیے مرکزی کا مالیاتی بجٹ قریب آنے کے ساتھ، جموں اور کشمیر بارڈر ایریا ڈیولپمنٹ کانفرنس (جے کے-بی اے ڈی سی)، جو کہ سرحدی علاقوں کے رہائشیوں اور قبائلیوں کی مدد پر توجہ مرکوز کرتی ہے، نے مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو ٹیکس میں خصوصی ریلیف دی جائے۔اس سلسلے میں تنظیم کے سربراہ اور سابق وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد ملک نے کہاکہ بی اے ڈی سی چاہتی ہے کہ ان معاملات کو آئندہ بجٹ میں شامل کیا جائے، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد کے قریب رہنے والوں کو 75 سال سے زیادہ عرصے سے مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں خصوصی ٹیکس چھوٹ کے ذریعے ریلیف کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر شہزاد احمد ملک، سابق وائس چانسلر اور بی اے ڈی سی کے چیئرمین، نے کہا کہ سرحدی علاقے کے رہائشیوں کے پاس سرزمین ہند میں موجود بہت سی سہولیات اور وسائل کی کمی ہے۔لہذا، بی اے ڈی سی ان علاقوں میں ملازمین، تاجروں اور کاروباریوں کے لیے جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس میں خصوصی ٹیکس چھوٹ کا مطالبہ کر رہا ہے۔ڈاکٹر شہزاد نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے اپیل کی کہ وہ سرحدی علاقے کے مکینوں کو درپیش مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے اس درخواست پر غور کریں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان علاقوں میں مقامی ٹھیکیداروں اور سپلائرز کو کام کے معمولی معاہدوں پر ترجیح دی جانی چاہیے تاکہ انہیں مقامی طور پر روزی کمانے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے سرحدی علاقوں کے طلباءکو قومی یونیورسٹیوں اور ممتاز اداروں میں داخلہ فیس پر ریزرویشن اور چھوٹ حاصل کرنے کی وکالت کی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ انہیں مساوی اور منصفانہ مواقع میسر ہوں۔ڈاکٹر شہزاد نے جموں و کشمیر کی قبائلی آبادی کے لیے بجٹ میں خاطر خواہ انتظامات پر بھی زور دیا جو کہ 10 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد ہو گئی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس بڑھتی ہوئی آبادی کو اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے مزید مدد اور وسائل کی ضرورت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا