نا ظم علی خان
مینڈھروائس چانسلر سائی ناتھ یونیورسٹی ملک ڈاکٹر شہزاد ملک نے شہید اورنگ زیب کے گھر جا کر غم زدہ کنبہ کے ساتھ اظہار ہمد ری کی ، اس دوران ان کے ہمر اہ کئی دیگر لو گ بھی شامل تھے ۔ غمز داہ کنبہ کے ساتھ اظہار ہمد ری کر تے ہوئے ڈاکٹر شہز اد ملک نے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں ان کے برابر کے شریک ہیں ، انہو ں نے کہا کہ شہید اورنگ زیب نے اپنے ملک کےلئے قربا نی دی ہے اور ان کی قربانی کو ہمیشہ سنہرے حر وف میں لکھا جا ئے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ شہید رائفل مین اورنگ زیب ایک بہا در سپائی تھا، اور مر تے دم تک وہ بہادری سے رہا ، اور کی ما تھے پر زرہ بھی خو ف نہیں تھا۔ ڈاکٹر شہزاد ملک نے شہید کے والد سے بات کر تے ہوئے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں پو را ہند وستا ن ان کے غم میں بر ابر کا شریک ہے ۔ اور ان کی قربا نی کو راہ گا ن نہیں جا نے دیا جائے گا ۔ ان نے کہا کہ خطہ پیر پنجال کے عوام کو شہدت پر فخر ہے ۔ اور ان کی شہدت کو خطہ پیر پنجال کے لو گ ہمیشہ یا د رکھیں گئے ۔