لطیف ملک
گولسب ڈویژن گول کے صدر مقام سے ڈھائی تین کلومیٹر دور موئلہ کے مقام پر کئی سالوں سے بن رہے انڈور سٹیڈیم پر سست روی سے ہو رہے کام کا از خود نوٹس لیتے ہوئے چیئرپرسن ڈاکٹر شمشادہ شان نے جب جے۔ کے۔ پی۔ سی۔ سی سے کام کو جلد پورا کرنے کو کہا تو جواب میں کام کی سست رفتار کی وجہ فنڈز کی کمی کو بتایا گیا ۔چیرپرسن کافی کوششوں کے بعد انڈور سٹیڈیم کے لئے مزید پچاس لاکھ کی رلیز کروائی۔ تاکہ یہ اسکا کام جلد پورا ہو اور سب ڈویڑن کی عوام خاص کر نوجوانوں کو اس کا فائدہ پہونچ پائے۔ مزید آئے ہوئے آفیسران کو احداللہ نائیک و عبدالرحیم شان نے دونوں سٹیڈیم کے بارے میں تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ کہا اس سٹیڈیم میں جن زمینداروں کی زمین آئی ہے یہ غریب لوگ ہیں انہیں حکومت کی طرف سے بھرپور مدد ملنی چاہیے۔مزید آوٹ ڈور سٹیڈیم کی فوری چار دیواری کرا کر اسے بھی قابلِ کھیل بنایا جائے۔