اردو زبان وادب کو تقویت وفروغ بابت ڈاکٹر شاہد چوہدری کا اسسٹنٹ پروفیسر تعینات ہونا باعث فخرل ہے: شفیق چوہان
منظور حسین قادری
پونچھ؍؍ تحصیل حویلی کے دوردراز حدمتارکہ سے متصل علاقہ "قصبہ "سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کو اردو زبان کے لئے پروفیسر تعینات ہونے پر گوجر بکروال ایمپلائز ایسوسیشن تحصیل صدر حویلی شفیق چوہان نے کہا یہ مقامِ مسرت ہے کی پیشہ سے مزدور شخص نے اپنی حلال کمائی بچوں پر لگائی اور آج ان کابیٹا بطورِاسسٹنٹ پروفیسراردو زبان کے لئے تعینات ہوا ہے اور پونچھ کا ایک دور افتادہ اور عین حدمتارکہ پر واقع قصبہ کے مقام سے ڈاکٹر شاہد چوہدری کا بطورِاسسٹنٹ پروفیسر اردو زبان کے لئے تعینات ہونا قابلِ فخر بات ہے شفیق چوہان موجودہ حکومت کے تئیں شکریہ کہ آج نئی تعلیمی پالیسی کی ہی خوبی ہے جس کی وجہ سے گوجر بکروال پسماندہ طبقہ کے نوجوان مختلف علاقائی قومی وبین الاقوامی زبانوں میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر تعینات ہو رہے ہیں طلبہ وطالبات پر زور دیا کہ عربی ،فارسی اور اردوپر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ان زبانوں پر توجہ دیں کیونکہ ہماری اسلامی ثقافت اور تاریخ کے لئے یہ زبانیں خاص ہیں اور انہیں زبانوں میں ہمارامذہبی مواد 99 فیصد ھے، اور جو قوم اپنی تاریخ اپنی ثقافت میراث اور اپنے اسلاف کے کارناموں کو بھول جاتی ہے وہ قوم صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیاس لئے مذکورہ زبانوں پر توجہ دینا بہت ضروری ہیدیگر لوگ جو اس تہنیتی نشست میں شامل تھے ان میں۔محموداحمد عنایت حسین مشتاق احمد شوکت حسین شبیر احمد محمد رفیق محمد بشیر مختار احمد اعجاز احمد قابل ذکر