لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ڈاکٹر سحرش اصغر نے ملک کے کئی ریاستوں میں مختلف محکموں میںاپنے فرائض انجام دینے کے بعد جمہ کوضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام کا عہدہ سنبھالا۔اسدوران مقامی آبادی نے انکی تعیناتی پر زبردست خوشی کا اظہارکرتے ہو ئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی سر براہی میں ضلع بڈگام میں ترقیاتی کاموں کے علاوہ انتطامی امورات میں بھی مثبت تبدیلی آئے گی ۔ریاست جموں کشمیر میںکے اے ایس امتحان میں اول رہنے والی ریاست کی پہلی خاتون ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے جمعہ کو ڈپٹی کمشنر بڈگام کے عہدے کاچارج سنبھالا ۔سحرش سال 2013کے آئے اے ایس بیچ کی ہے جنہوں ریاست میںپہلی خاتون کے بطور آئی اے ایس امتحان پاس کیا تھا۔ مقامی لوگوں نے علاقے میں انکی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ علاقے کے لوگوں کو ضلع سطح کے مشکلات کو حل کرنے میں اپنا رول اد کرے گی۔خیال رہے ڈاکٹر سحرش اسے پہلے ایس ڈی ایم گرداس پور پنجاب،ایڈشنل ڈپٹی کمشنر پنجاب،کے عہدوں پر تعینات رہنے کے علاوہ اس سے قبل مرکزی سرکار میں مختلف عہدوں پر کام کر چکی ہے واضح رہے ڈاکٹر سحرش اصغر پیشہ سے ایک داکٹر تھی جہاں انہوں نے 2010ء میںکے اے ایس امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا شرف حاصل کرنے کے بعدسال2013 آئی اے ایس کا امتحان پاس کیا۔