ڈاکٹر درخشاں کا احم شریف بانڈی پورہ میں صوفی مزار کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیااور اجتماع سے تبادلہ خیال کیا

0
0

کہاصوفی مزارات ہماری تمام جامع روحانی روایات کا خزانہ ہیںاو ر جموں وکشمیر وقف بورڈ اپنا کام خوش اسلوبی سے انجام دے رہا ہے
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج احم شریف بانڈی پورہ میں واقع صوفی مزار کا دورہ کیا۔ انہوں نے زیارت مخدوم صاحب رحمۃ اللہ علیہ پر حاضری دی اور سب کی خیریت کے لیے دعا کی۔ ڈاکٹر اندرابی نے مزار پر موجود سہولیات کا جائزہ لینے اور وہاں وقف بورڈ کی جائیدادوں کا معائنہ کرنے کے بعد وقف افسران اور عملہ کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے مزار پر آنے والے عقیدت مندوں کے لیے سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا۔ اندرابی نے کچھ عوامی وفود سے بھی ملاقات کی اور عوامی تجاویز سنیں۔ بعد ازاں ڈاکٹر درخشاں نے مزار پر انفراسٹرکچر اور سروس سہولیات کی بہتری کے احکامات جاری کیے۔ وقف بورڈ کی چیئرپرسن نے مقامی لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب کیا جس میں انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ بورڈ کی جانب سے مزار پر موجود سہولیات کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
انہوں نے دورہ مکمل کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت بھی کی اور کہا کہ صوفی مزارات ہماری تمام جامع روحانی روایات کا خزانہ ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ وقف بورڈ جموں و کشمیر بھر میں ہمارے صوفی مراکز کے احیاء کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بہت سے لوگ اس انقلاب سے خوش نہیں ہیں اور ہمارے اقدامات کو سبوتاڑ کرنے پر تلے ہوئے ہیں لیکن ہم اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے تعاون سے صوفیائے کرام کے مزارات کی تعظیم جاری رکھیں گی اور شفافیت اور احتساب کو ہر صورت یقینی بنائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا