ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے سرینگر میں خانقاہ معلی میں عرس کی تقریبات کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک

جموںجموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے آج صبح سری نگر میں خانقاہ معلی کے روحانی مزار کا دورہ کیا اور جموں و کشمیر وقف بورڈ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر سرکاری اداروں کے سالانہ عرس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ان کے ساتھ وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹرسید ماجد جہانگیر، وقف بورڈ کے تحصیلدار اشتیاق محی الدین اور مزار کے منتظم کے علاوہ مختلف محکموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ انہوں نے مختلف محکموں کے نمائندوں، شرائن مینجمنٹ کمیٹی اور وقف حکام سے بات چیت کی اور انہیں کام کرنے کا ایک مربوط طریقہ کار بنانے کی ہدایت کی تاکہ عرس کی تقریبات کے دوران مزار پر آنے والے ہر زائرین کو تمام سہولیات میسر آئیں اور مزار کا تقدس برقرار رہے۔ ڈاکٹر اندرابی نے مختلف سرکاری محکموں کے نمائندوں کا وقف انتظامیہ سے تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا کہ وہ تمام ضروری انتظامات کو بروقت انجام دے رہے ہیں۔ وہیںدرگاہ پر آنے والے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر درخشاں نے انہیں یقین دلایا کہ تمام ضروری انتظامات کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ عرس کے دوران کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خصوصی اجتماعات کے دوران مزار کے احاطے میں اور اس کے ارد گرد ہر قیمت پر صفائی کو برقرار رکھنے میں تعاون کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا