ڈاکٹر جتندر سنگھ نے جموںمیںمنعقدہ ’’ ایک بھارت ششرٹ بھارت‘‘ جل شکتی اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ پر دو روزہ علاقائی کانفرنس کا افتتاح کیا 

0
0

لیفٹیننٹ گورنر نے پانی کے تحفظ اور قدرتی وسائل کے استحکام کو یقینی بنانے پر زور دیا

وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا ہے کہ تمام مرکزی قوانین جو ملک کے دیگر علاقوں میں نافذ العمل ہے اب جموں وکشمیر او رلداخ کے نئے معرض وجود میں لائے گئے یونین ٹریٹز میں لاگو ہوں گے۔اُنہوں نے کہا کہ ایسے 854قوانین ہیں جو شہری دوست ہونے کے علاوہ جموں وکشمیر اور لداخ کے عوام کے لئے مفید ثابت ہوں گے ۔مرکزی وزیر نے کہا کہ اب ہر ایک شخص یہ بات سمجھنا چاہیئے کہ دفعہ 370 کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کیا گیا ہے اور اِس عمل سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے لوگوں کے تئیں نیک خواہشات کا مظاہر ہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے یونین ٹریٹز کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خود غرض عناصر کی باتو ں میں نہ آئیں او رعوام الناس کو بہبودی کے پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ ان باتوں کا اِظہار مرکزی وزیر مملکت نے جموں میں آج30؍ نومبر سے یکم دسمبر 2019ء تک منعقد کئے جانے والے ’ایک بھارت ششرٹ بھارت ‘کی دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کرنے کے دوران کیا۔ کانفرنس کا اہتمام ڈی اے آر پی جی حکومت ہند نے تامل ناڈو ، جموںوکشمیر اور لداخ حکومتوں کے اشتراک سے کیا تھا۔ کانفرنس کے دوران ڈاکٹر جتندر سنگھ نے جموں وکشمیر اور لداخ کی یونین ٹریٹریوں میں حکمرانی کی کامیاب اختراعیت کی بنیاد پر خصوصی ای۔ میگزین ، ’’Minimum گورنمنٹ ، Maximumگورننس ‘‘ کا شمارہ جاری کیا۔ اُنہوں نے اس موقعہ پر سی پی جی آر اے ایم ایس پبلک گریوینس پورٹل آف گورنمنٹ آف اِنڈیا اور آواز عوام پورٹل آف جموں اینڈ کشمیر کو منسلک کرنے کے عمل کا بھی آغاز کیا۔ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ یہ دوسری بڑی کانفرنس ہے جسے ڈی اے آر پی جی نے بہت کم وقت کے اندر منعقد کیا۔اُنہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پہلی کانفرنس میں  19ریاستوں اور 4یونین ٹریٹریوں کے 450مندوبین نے حصہ لیا اور دوسری کانفرنس میں 350مندوبین حصہ لے رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ان یونین ٹریٹریوں میں نارتھ ایسٹرن ریجن کے طرز پر ترقیاتی عمل شروع کی جائے گی۔’ایک بھارت ششرٹ بھارت‘‘ کے عنوان پر بولتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ پروگرام وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایات پر ایک فلیگ شپ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے اوریہ دونوں ٹریٹریوں میں بہتر نتائج سامنے لائے گا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت جمو ںوکشمیر او رلداخ کے ہر فرد کی تمنائوں او رخواہشات پورا کرنے کے لئے وعدہ بند ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام مرکزی قوانین جن میں تعلیم اور کم از کم اجرت کے حقو ق ،ڈاوری پروہبشن ایکٹ اور رشوت ستانی ،ویجی لنس اور والدین کی بہبودی کے اقدامات شامل ہیں ان یونین ٹریٹریوں میں عملائے جائیں گے۔ کانفرنس کے دوران حکومت تامل ناڈو کے وزیر مال اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ آر بی اودھیا کمار نے ایک بھارت ششرٹ بھارت کی علاقائی کانفرنس میں حصہ لینے پر خوشی کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے کہا کہ مختلف ریاستوں کے درمیان بہتر کارکردگی اور مہارت کو بانٹنے کا یہ ایک اہم موقعہ ہے ۔ انہوں نے پانی کے تحفظ اور قدرتی وسائل کوبروئے کار لانے  کی ضرورت پر زور دیا ۔ چیف سیکرٹری وی آر سبھرامنیم نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس جے اینڈ کے سے متعلق بہت اہمیت کی حامل ہے کیوں کہ اس علاقے میں آفات سماوی کے واقعات زیادہ رونما ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے اس کانفرنس کے انعقاد کے لئے ڈی اے آر پی جی کی کاوشوں کی سراہنا کی۔  اس سے قبل استقبالیہ خطبے کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری نے ڈی اے آر پی جی  وی سری نواس نے کہاکہ اس کانفرنس کے اہتمام کا مقصد قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہے اور انتظامیہ میں شفافیت او رجواب دہی کاماحول بنانا ہے۔ کانفرنس میں ریاست حکومت ۔ ڈسٹرکٹ کلیکٹر / ڈسٹرکٹ ایس پیز اور سول سوسائٹیز او رانجینئرنگ محکموں ، محکمہ خوراک و سپلائز سے تعلق رکھنے والے 350 مندوبین حصہ لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا