ڈاکٹر اندرابی نے حضرت بل مزار میں شمالی کیمپس ایریا میں ماربل کے فرش کا افتتاح کیا

0
0

جشن معراج النبی ﷺکے انتظامات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍چیئرپرسن وقف بورڈ ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بیدھوری اور ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ کے ہمراہ سرینگر میں حضرت بل مزار کمپلیکس کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر اندرابی نے دیگر معززین کی موجودگی میں مزار کے شمالی جانب داخلی راستے پر نئے بچھے ہوئے سنگ مرمر کے فرش کا افتتاح کیا۔ ان کے ساتھ ایس پی حضرت بل ہلال خالق، ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر، کمشنر ایس ایم سی، مجسٹریٹ حضرت بل اور جے کے وقف بورڈ کے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ اشتیاق محی الدین بھی تھے۔ ڈاکٹر اندرابی نے اس کے فوراً بعد معراج النبی ﷺ کی تقریبات کے سلسلے میں حضرت بل اور دیگر مزارات پر زائرین کے انتظامات کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں پولیس اور سول محکموں کے نمائندہ سربراہان اور نامزد افسران نے شرکت کی۔ وہیںوقف بورڈ کی چیرپرسن نے تہوار کے اجتماعات کے دوران انتظامات کو فول پروف بنانے کے لیے ایک مربوط ایکشن پلان کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈویژنل کمشنر وی کے بدھوری نے محکمہ کے سربراہوں سے کہا کہ وہ معراج عالم ؑکے دوران مزارات پر آنے والے عقیدت مندوں کے لیے تسلی بخش خدمات کو یقینی بنائیں۔ دریں اثناء ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وعدے کے مطابق وقف بورڈ اب جموں و کشمیر میں تمام زیارتوں پر عقیدت مندوں کے لیے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کو اپ گریڈ کرنے پر توجہ دے رہا ہے اور بہت سے نئے پروجیکٹ پائپ لائن میں ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا