بی جے پی جموں و کشمیر میں پی ایم مودی کے ذریعہ یقینی بنائے گئے امن، خوشحالی اور ترقی کے ایجنڈے پر میدان میں ہے: درخشاں
لازوال ڈیسک
سرینگربی جے پی کی نیشنل ایگزیکٹیو ممبر اور پارٹی کی سینئر لیڈر ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج اننت ناگ میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنوبی کشمیر کے امیدواروں کے مینڈیٹ لیٹر حوالے کئے۔ ان کے ساتھ سابق ایم ایل سی اور پارٹی کے سینئر لیڈر چرنجیت سنگھ خالصہ اور دیگر بھی تھے۔ وہیںزوردار نعرے بازی کے درمیان اندرابی کا اننت ناگ میں بی جے پی کے دفتر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پرڈاکٹر درخشاں نے محمد رفیق وانی (اننت ناگ ویسٹ)، ایڈوکیٹ سید وجاہت (اننت ناگ)، صوفی یوسف (سرگفوارہ-بجبہاڑہ)، ویر صراف (شانگس-اننت ناگ)، جاوید احمد قادری (شوپیان) اور ارشد بھٹ (راجپورہ) کو مینڈیٹ لیٹر سونپے۔
دریں اثناءتقریب کے بعد ڈاکٹر اندرابی نے کہاکہ بی جے پی جموں و کشمیر میں امن، خوشحالی اور ترقی کے ایجنڈے پر مودی جی کے ذریعے میدان میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں کامیابیوں پر فخر ہے اور ہم جموں و کشمیر کے سیاسی منظر نامے میں تبدیلی کے مقابلے میں ہیں۔وہیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین اور کارکنان کو جموں و کشمیر کے تمام حصوں میں زبردست عوامی حمایت کا یقین ہے اور ہم واحد سیاسی جماعت ہیں جس پر دوغلی بات کا الزام نہیں لگایا جا سکتا۔ اندرابی نے کہاکہ یہ بی جے پی کی وجہ سے ہے کہ ہم پرامن ماحول میں رہ رہے ہیں جہاں ہمارے نوجوان اب خودکشی پر مجبور نہیں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے علیحدگی پسندوں اور ان کے چھدم مرکزی دھارے کے سیاسی رہنماو ¿ں کے درمیان مذموم گٹھ جوڑ کو توڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم خاندانوں کو یہ دعویٰ کرتے ہوئے سنتے ہیں کہ وہ لوگوں کے مسائل حل کریں گے تو یہ ایک خام مذاق لگتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مسائل پیدا کرنے والے بے شرمی سے یہ کہہ کر لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ عوامی مسائل پر توجہ دیں گے۔ انہوں نے دہائیوں تک حکومت کی اور صرف نوجوانوں کا استحصال کیا اور تشدد اور تقسیم کو پروان چڑھایا۔