نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ کوٹرنکہ میں کئی مقامات پر دریا ﺅںیا نالو پر پلی نہ ہونے کی وجہ سے اسکولی طلباءکی جانوں کو خطرہ لاحق ہے لیکن انتظامیہ اور ایم ایل اے چوھدری ذوالفقارعلی کی نظروں سے اوجھل ہے کیونکہ اکثر بڑے لوگوں کی نظر بڑے بڑے پروجیکٹوں کی طرف ہوتی ہے جس کی وجہ سے اکثر غریب لوگ اور پسماندہ علاقہ جات تعمیر وترقی سے بچھڑ جاتے ہیں یہی وجہ ہے پنچایت حلقہ کھڈیون کی وارڈ نمبر چھ جہاں پی ایم جی ایس وائی کی سڑک بھی نکل رہی ہے وہیں مڈل اسکول کے پاس ایک نالہ ہے جہاں بارشوں کے دوران بہت زیادہ پانی آجاتا ہے اور اسکولی بچوں اور بزرگوں کو یہ نالہ پار کرنا سخت دشوار ہوتا ہے مقامی لوگوں نے اور مڈل اسکول کے طلباءنے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بارش ہوتی ہے تو یہ نالہ پار کرکے بچوں کو اسکول پہنچنا مشکل ہو جاتا ہے اس لئے کھڈیون مڈل اسکول کے طلباءنے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹرشاہد اقبال چوھدری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹرنکہ شفیق احمد چوھدری سے مطالبہ کیا ہے ہمارے لئے صرف ایک پلی بنادی جائے تاکہ ہم بارشوں میں بھی آسانی کے ساتھ اسکول میں پہنچ سکیں۔