ڈاکٹرسامون نے نئے قائم ہونے والے ویٹرنری پالی کلنکوں اور ڈسپنسریوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک

جموں// بھیڑو پشو پالن کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر میں ویٹرنری ہسپتال او رڈسپنسری ( ای ایس وی ایچ ڈی ) سکیم کے قیام اور استحکام بخشنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے سلسلے میں جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ جموںوکشمیر کے لئے 400 پالی کلنک / ڈسپنسریوں کی منظوری کے ساتھ یونین ٹریٹری میں 150سہولیات کی تعمیر کا کام ہاتھ میں لیا گیا ہے۔وادی کشمیر کے پشو پالن ، بھیڑ پالن اور تعمیرات عامہ کے اعلیٰ افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اِن سہولیات کے قیام سے متعلق موجودہ صورتحال سے پرنسپل سیکرٹری کو آگاہ کیا۔ڈاکٹر سامون نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ 1.5 کروڑ روپے کی لاگت سے انجام دی گئی ترقیاتی کاموں کے بارے میں یوٹیلائزیشن سر ٹیفکیٹ پیش کریں تاکہ باقی ماندہ رقومات کی واگزاری یقینی بنائی جاسکے۔اُنہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ وہ تمام اِلتوأ میں پڑے پروجیکٹوں کی تکمیل معیاد بند طریقے پر یقینی بنائیں۔ڈاکٹر سامون نے متعلقہ افسروں کو پالی کلنک / ڈسپنسریوں کے قیام کے لئے فراہم کی گئی اراضی کو اپنی تحویل میں لینے کی ہدایت دی۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں / کشمیر ،ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں/ کشمیر و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا