ڈائریکٹر زراعت جموںنے نبارڈ کے افسران کے ساتھ تعاون پر مبنی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا

0
0

منصوبوں کے کامیاب نفاذ کے لیے وسائل اور مہارت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اسٹریٹجک تعاون کی اہمیت پر زور دیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍زڈائریکٹر،زراعت جموںارویندر سنگھ رین نے نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (نبارڈ) کے عہدیداروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ طلب کی تاکہ دیہی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت اختراعی پروجیکٹوں کی تشکیل کے لیے باہمی تعاون کی راہیں تلاش کی جاسکیں۔ واضح رہے (آر آئی ڈی ایف ) خاص طور پر سبزیوں اور پھولوں کی کاشت کے لیے ہائی ٹیک پولی ہاؤسز پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ وہیںاجلاس میں زرعی ترقی کو آگے بڑھانے اور خطے میں پائیدار طریقوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
دریں اثناء سیشن کے دوران، مختلف اہم منصوبوں کے قیام پر بات چیت کی گئی جن کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ اور اس شعبے میں جدید تکنیک کو فروغ دینا تھا۔ ان منصوبوں میں سے ایس ایم فارم، چکروئی میں ہائی ٹیک پولی ہاؤس کے تحت سبزیوں کی نرسری کے قیام اور ترقی کی تجاویز قابل ذکر تھیں۔وہیںجموں صوبے کے زرعی تجرباتی فارم پر بات چیت کی گئی، جس کا مقصد مربوط اور جامع طریقوں کے ذریعے زرعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا تھا۔ان اقدامات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، ڈائریکٹر زراعت، جموں اے ایس رین نے ان منصوبوں کے کامیاب نفاذ کے لیے وسائل اور مہارت سے فائدہ اٹھانے کے لیے نابارڈ کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا