مختلف پنچایتوں کا کیا دورہ اور لوگوں سے بھی کی ملاقات
عمرارشدملک
راجوری محکمہ دیہی ترقی کے ڈائر یکٹر آر کے بٹ نے ضلع راجوری کے کئی علاقوں کا تفصیلی دورہ کر مختلف ا سکیموں کے تحت کاموں کا جائزہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر دیہی ترقی جموں راجوری کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے زمینی سطح پر مختلف سکیموں کے تحت زیر تعمیر کاموں کا جائزہ لیا اور جو کام مکمل ہوگے ہیں ان کو بھی چیک کیا ۔ وہیں اس سلسلہ میں گردھن کے کچھ علاقوںمیںزیرتعمیر کاموں کا جائزہ لیا جہاں CFCعمارت پر کام چل رہاتھا اورایک موٹرپُل کو بھی چیک کیا جس کے بعد ڈائریکٹر دیہی ترقی جموں نے مقامی لوگوں سے بھی تفصیلی بات چیت کی ۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ راجوری نور عالم ،ضلع پنچایت آفیسر راجوری ،بی ڈی او راجوری ظہیر احمد کیفی ،جے ای ،ائے ای اور دیگر ملازمین بھی موقعے پر موجود تھے ۔ وہیں مقامی لوگوں میں فاروق احمد چودھری جو کہ CFCعمارت کی تعمیر کا کام کررہا ہے نے کہا کہ فنڈ کی قلت کی وجہ سے کام تیزی سے نہیں ہوتے اور ساتھ میں یہاں CFCعمارت کے کمپاﺅنڈ دیوار کے لئے فنڈ دئے جائےںتاکہ اس عمارت کو تحفظ مل سکے ۔ وہیں لوگوں نے کہا کہ دیگر سکیموں کے فنڈ کو گردھن میں بھی دے تاکہ ترقیاتی کاموں میں اضافہ ہوسکے ۔ وہیں ڈائریکٹر دیہی ترقی نے کہا کہ لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنا ہمار ا مقصد ہے اور جو بہترین کام ہوئے ہیں اس سے زیادہ اگلے سال کرےں، فنڈس کی کوئی قلت نہیں رہے گی ۔