ڈائریکٹر آر ڈی ڈی نے سانبہ، کٹھوعہ اور جموں اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں// ڈائریکٹر دیہی ترقی جموں، محمد ممتاز علی نے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا معائنہ کرنے کے لیے سانبہ، کٹھوعہ اور جموں اضلاع کا دورہ کیا۔ انہوں نے سانبہ، کٹھوعہ اور جموں اضلاع کے بڑی برہمنا، وجئے پور، سانبہ، ند، راج پورہ، ہیرا نگر، مارہ اور نگروٹا بلاکس کا دورہ کیا اور آر ڈی اور پنچایتی راج محکمہ کی مختلف اسکیموں کے تحت کئے گئے کئی ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔وہیںضلع سانبہ میں، انہوں نے بیرپور میں پنچایت لرننگ سینٹرز (پی ایل سی) اور بلاک بڑی برہمنا کی پلی پنچایتوں، بلاک وجے پور کے جکھ میں زیر تعمیر پنچایت گھر عمارتوں، بلاک سانبہ میں ڈی ڈی سی آفس کی عمارت، بلاک راج پورہ میں بی ڈی سی آفس کی عمارت اور دیگر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔وہیں آر ڈی اینڈ پی آر کی مختلف اسکیموں کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ان کے ساتھ سپرنٹنڈنگ انجینئر، ایگزیکٹیو انجینئر آر ای ڈبلیو بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرز اور دیگر فیلڈ عملہ بھی موجود تھا۔
وہیںضلع کٹھوعہ کا دورہ کرتے ہوئے، انہوں نے بلاک ہیرا نگر کا دورہ کیا اور پنچایت کوٹہ میں پنچایت لرننگ سنٹر (پی ایل سی)، گاؤں کوٹہ محلہ پرشوتم لال وارڈ نمبر 4 میں لین ،ڈرین کی تعمیر، جی ایچ ایس ایس کوٹہ میں کھیل کے میدان اور مختلف اسکیموں کے تحت کئے گئے دیگر کاموں کا معائنہ کیا۔ اسی طرح ضلع جموں میں، پنچایت لرننگ سنٹر (پی ایل سی)، ڈھوک وزیراں، بلاک نگروٹہ میں معائنہ کیا گیا تاکہ پنچایت میں چلائے جانے والے آلات اور دیگر ترقیاتی سرگرمیوں کے کام کاج کا جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے نگروٹہ میں بی ڈی سی آفس کی عمارت کے جاری کام کا بھی معائنہ کیا اور پنچایتوں پنجگرین، مرہ، چبہ، بامیال، جگتی اور نادور میں تالابوں، امرت سروور وغیرہ کی مرمت اور تزئین و آرائش کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ معیار اور ٹائم لائن تکمیل کو برقرار رکھنے کے لیے پیشہ ورانہ انداز میں کام کریں۔ ٹیکنیکل سٹاف کو ہدایت کی گئی کہ وہ ترقیاتی کاموں پر کڑی نظر رکھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا