ڈائرکٹر میڈیا سنٹر مانو ، رضوان احمد، یونیسکو مباحثے کے لیے پیرس میں مدعو

0
0

لازوال ڈیسک
حیدرآباد؍؍ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کے ڈائرکٹر جناب رضوان احمد کو یونیسکو ہیڈکوارٹر ، پیرس، فرانس میں منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی پینل مباحثے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ ’’سمعی – بصری صنعت میں مصنوعی ذہانت (AI)‘‘ کے زیرعنوان مباحثہ کا 19؍اکتوبر کو انعقاد ہوگا۔ جناب رضوان احمد، انٹرنیشنل کونسل فار فلم، ٹیلی ویژن آڈیوویژول کمیونکیشن (ICFT-CICT) اور انٹرنیشنل ڈاکیومنٹری اسوسئیشن، لاس اینجلیس، امریکہ کے رکن بھی ہیں۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے اہم بین الاقوامی مباحثے میں مدعو کیے جانے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اردو یونیورسٹی لائق افرادی قوت کی کمی نہیں جو علمی سطح پر اپنا لوہا منواسکتی ہے۔ اس مباحثے کا اقوام متحدہ کے تمام چینلوں پر راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا