شنگھائی،//چین کی 40ویں انٹارکٹک سائنسی مہم کی ٹیم پانچ ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے مشن کا آغاز کرتے ہوئے بدھ کی صبح روانہ ہوئی۔
یہ پہلا موقع ہے کہ چین کا انٹارکٹک سائنسی تحقیقی مشن تین بحری جہازوں کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔
تحقیقی آئس بریکرز زیلونگ اور زیلونگ دو یا سنو ڈریگن اور سنو ڈریگن ٹو، شنگھائی سے روانہ ہوئے، جب کہ مال بردار جہاز تیان ہوئی مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو کے ژانگ جیگانگ سے روانہ ہوئے۔