گجر بکروال قبیلہ سے تعلق رکھنے والے نو نہال ضیافت جان چودھری نے کیا ملک اور قوم کا نام روشن
ایم شفیع رضوی
جموں ؍؍ گجر بکروال قبیلہ سے تعلق رکھنے والے نو نہال ضیافت جان چوہدری نے چائنہ کے اند ہاکی کھیل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک ہندوستان اور اپنے قبیلہ گجر بکروال کا نام روشن کیا ۔واضح ہو کے 14 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کی ایک ٹیم ملک ہندوستان سے چین میں ہاکی کھیل ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے چائنہ کی ہوئی تھی جہاں پر ہندوستان کے کھلاڑیوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک ہندوستان کا نام روشن کیا اسی ٹیم کا حصہ بنے ضیافت جان چودری نے جس کا تعلق جموں کشمیر کے ضلع ریاسی کی تحصیل تھرو کے موڑا اپر کنڈ سے نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انعامات کو اپنے نام کیا ہندوستانی ٹیم نے کھیل میں بہتر کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا ہے ہندوستانی بچوں کی اس ٹیم کی کارکردگی سے ملک ہندوستان کا نام روشن ہوا ہے جس کی ہر طرف سراہنا کی جا رہی ہے ۔