چینگڈو، 18 جولائی // جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان کے زیگونگ شہر میں ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد جمعرات کی صبح بڑھ کر 16 ہو گئی۔
مقامی فائر اینڈ ریسکیو ہیڈکوارٹر نے یہ اطلاع دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر کے ہائی ٹیک زون میں واقع 14 منزلہ عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع بدھ کی شام 6 بجے کے قریب ملی اور موقع پرکافی زیادہ گہرا دھواں تھا۔