اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ کا الوداع کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آج چیمبر ہاؤس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں مکیش سنگھ، آئی پی ایس، اے ڈی جی پی کو بطور آئی جی پی آئی ٹی بی پی تعینات ہونے پر الوداع کیا گیا۔اس موقع پرارون گپتا نے اظہار خیال کرتے ہوئے مکیش سنگھ، اے ڈی جی پی جموں کے دور کو یاد کیا۔انہوں نے کہا کہ جموں کے عوام انہیں جموں کے لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے ان کے شائستہ اور پرعزم انداز کے لئے یاد رکھیں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اے ڈی جی پی کے طور پر ان کے دور میں جموں میں جرائم کا گراف کافی نیچے آیا ہے اور عسکریت پسندی اور بم دھماکوں کے چند ہی واقعات رونما ہوئے ہیں۔