سبکدوش آفیسر کے اعزاز میں ضلع ہسپتال پونچھ میں شاندارالوداعیہ جبکہ بہروٹ راجوری میں والہانہ استقبالیہ
منظورحسین قادری
چیف میڈیکل آفیسر پونچھ ڈاکٹر ذوالفقار چوہدری کی مجموعی نگرانی میں سابق چیف میڈیکل آفیسر پونچھ ڈاکٹر انیس الطاف نبی کی محکمہ صحت سے سبکدوشی پر ایک الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کے اعزاز میں شاندار الوداعیہ کا اہتمام کیاگیا اس موقع پر ملازمین نے ڈاکٹر انیس الطاف نبی کی محکمہ صحت تئیں خدمات کو سراہا اور موصوف کے ادبی گھرانے کی ستائش کی وہیں بلاک میڈیکل آفیسر سرنکوٹ ڈاکٹر محمد یوسف چوہدری نے شان وشوکت اور پرخلوص ماحول معززشہریوں کے ہمراہ الوداع کیا
یہ قافلہ براستہ دیرہ کی گلی بہروٹ راجوری وارد ہوا جہاں نشیمن خاص بہروٹ راجوری میں رفقاء واحباب نے والہانہ استقبالیہ پیش کیا اور اعلیٰ پیمانہ پر ضیافت کے انتظامات کے ساتھ مہمان نوازی کی اس موقع پر ڈاکٹر انیس الطاف نبی کے اہل وعیال کنبہ برادری کے افراد بالخصوص ڈاکٹر نگینہ ککوثر چچازاد ڈاکٹر ؒخالد منصور برادر صغیر فاروق فرید نبی اور پسران آمین الطاف نبی اور ابدال الطاف نبی نے شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا یادرہے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر انیس الطاف نے کہا کہ ہم ایک الحاج غلام نبی شاہباز شاہبلوت( ریٹائرڈ پرنسپل) الحاج عبدالرشید فدا( ریٹائرڈ) اور عبدالسلام بہار کے خاندان کے چشم وچراغ اور ان کے نقوش راہ پر چل کر سماجی خدمات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ادب وسخن کو فروغ وتقویت دینے کے لئے کام ریں گے