یواین آئی
سری نگر؍؍کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے ہفتے کے روز کہاکہ پی ڈی پی پریذیڈنٹ محبوبہ مفتی نے ڈاکٹر ارون کمار مہتا کے اس بیان پر کہ پچھلی حکومتوں نے اڑھائی لاکھ سے زائد قواعد کے خلاف نوکریاں غیر مستحق افراد میں تقسیم کی تھیں، پر کافی برہمی کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں چیف سیکریٹری کو اپنے بیان کی وضاحت کرنی چاہئے۔یاد رہے کہ چیف سیکریٹری ارون کمار جی نے کپوارہ میں یہ باتیں ایک پبلک جلسے میں کہیں کیونکہ چیف سیکریٹری صاحب نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوکریاں غیر مستحق لوگوں کو ملی ہیں۔ اس لئے لازم ہے کہ ارون کمار جی اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے تفصیلات بہم پہنچائیں۔انہوں نے کہاکہ ارون کمار مہتا جی نے اس سلسلے میں بتایا کہ حالیہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے زمانے میں قواعد کے مطابق 30 ہزار (تیس ہزار)نوکریاں دی گئی ہیں!چیف سیکریٹری کے بیان پر جموںوکشمیر میں صرف ایک سوال ابھر رہا ہے کہ چیف سیکریٹری اس سلسلے میں کچھ مزید تفصیلات بھی بتادیں جس سے عام لوگوں کو اطمینان ہو جائے کہ کیا غلط ہوا اور آئندہ کبھی ایسا نہیں ہوگا !‘‘۔