چیف سیکرٹری نے صنعت کاروں کے ساتھ متواتر روابط رکھنے کیلئے باضابطہ طورپر ایک لائحہ عمل وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا

0
0

کہا،بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کرنے کیلئے ایم ایس ایم اِی یونٹوں کو بڑھانے کیلئے مدد فراہم کرے
جموں ؍؍ چیف سیکرٹری اَٹل ڈولو نے آج محکمہ صنعت و حرفت کا تعارفی جائزہ لیا اور اس کے کام کاج اور جموںوکشمیر یوٹی میں صنعتی پالیسی کے نفاذ کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت ، سیکرٹری صنعت و حرفت ، الائیڈ کارپوریشنوں کے منیجنگ ڈائریکٹروں کے علاوہ جموںوکشمیر یوٹی کے دونوں ڈویژنوں کے صنعت و حرفت محکمہ کے سربراہان نے شرکت کی۔میٹنگ میں اَٹل ڈولونے صنعت کاروںکے ساتھ متواتر روابط رکھنے کے لئے باضابطہ طور پر ایک لائحہ عمل وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اُنہوں نے دونوں صوبوں میں فورم کی متواتر میٹنگ منعقد کرنے کا مشورہ دیا۔ فورم کا مقصد صنعتی شعبے میں شراکت داروں کے مفادات کی وکالت کرنا اوراُنہیں آگے بڑھانا ہونا چاہئے۔اُنہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم اِی جموں و کشمیر میں صنعتی شعبے کی ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔اُنہوں نے ہر شعبے میں ایم ایس ایم ای یونٹوں کو ضروری مدد فراہم کرنے پر زور دیا تاکہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کرنے کے لئے ان کی حیثیت کو نچلی سطح سے اعلی درجے تک بڑھایا جاسکے۔چیف سیکرٹری نے تمام نئی اِنڈسٹریل اسٹیٹس پر کام کی تکمیل کے لئے ٹائم لائنز طے کرنے اورالاٹمنٹوں کی باقاعدگی سے نگرانی کرنے کا مشورہ دیا تاکہ خواہشمند کاروباراَفراد کی جانب سے یونٹوں کے بروقت آپریشنل کرنے کو یقینی بنایا جاسکے ۔اُنہوںنے کہا کہ پی ایم وشوکرما سکیم ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں ان معمولی کاریگروں اور دست کاروں کی مدد کا تصور کیا گیا ہے جو اَپنے ہاتھوں سے کام کرتے ہیں اور اَپنے کام کے لئے سپوٹ اور پہچان کے مستحق ہیں۔لہٰذا ،اِس سکیم کو عملانے کے لئے کے لئے مناسب ترجیح دی جانی چاہئے۔اُنہوں نے ہدایت دی کہ درخواست دہندگان کو منظور شدہ ہدف کے مطابق رجسٹریشن کے لئے ہرقسم کی معاونت فراہم کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایسا ہر کاریگر پورٹل پر موجود ہو۔چیف سیکرٹری اَٹل ڈولو نے جی آئی ٹیگنگ کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور اُنہوں نے 10 نوٹیفائیڈ کے علاوہ پائپ لائن میں موجود 11 مصنوعات کے لئے اسے محفوظ بنانے کے لئے تمام ضروری رسمی کارروائیوں کو پورا کرنے کا مشورہ دیا۔ اُنہوں نے مقررہ وقت میں ایسے مجاز صارفین کی تعداد بڑھانے کی بھی ہدایت دی۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ 46 نئے آئی ایز میں سے 7 اور 8 آئی آر سی او این اور این بی سی سی اور 6سی پی ڈبلیو ڈی اور سیڈکو ،سیکاپ کے ذریعے بالترتیب تیار کئے جا رہے ہیں۔ چیف سیکرٹری نے اِنڈسٹریل اسٹیٹس کی ترقی اور محکمہ کے مستقبل کے منصوبوں، اَب تک کئے گئے سرمایہ کاری اخراجات کے مسائل کا ذِکرکیا اور اس کی رفتار کو تیز کرنے اور ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کی ہدایت دی۔کمشنر سیکرٹری نے بتایا کہ محکمہ نے اکتوبر 2023 ء تک جموںوکشمیر یوٹی میں 2079.76 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے اور اس کے علاوہ گذشتہ مالی برس میں 2153.45 کروڑ روپے کی سب سے زیادہ سرمایہ کاری درج کی گئی ہے ۔ میٹنگ کے دوران سِنگل وِنڈو سسٹم آئی ایز کے لئے اراضی کی ترقی، وہاں یوٹیلیٹیز کی دستیابی اور وزارت داخلہ کی نگرانی میں فلیگ شپ پروگراموں اور جموں وکشمیر یوٹی میں ان کی صورتحال سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مزید برآں،اَٹل ڈولو نے مختلف شعبوں کی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ شراکت داروں کی اُمنگوں کو بھی بغیر پریشانی طریقے سے پورا کیا جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا