چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر کے شہروں میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے اَقدامات کا جائزہ لیا

0
0

جموں؍؍چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے نیشنل کلین ایئر پروگرام (این سی اے پی)کی یوٹی اپیکس کمیٹی میٹنگ میں آج یہاں جموں اور سری نگر کے دونوں شہروں میں ہوا کے مجموعی معیار کو بہتر بنانے کے لئے کئے گئے تمام اَقدامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ جنگلات ، صوبائی کمشنر کشمیر ، صوبائی کمشنر جموں ، پی سی سی ایف ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ ، کمشنر ایس ایم سی ، کمشنر جے ایم سی کے ع لاوہ دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری نے متعلقہ شہری اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اِس قومی پروگرام کے تحت ہمارے شہروں میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے تمام اَقدامات اُٹھائیں۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ اس اہم معاملے میں مزید عزم کا مظاہرہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ دونوں شہروں کے لئے مقرر کردہ اہداف کو بغیر کسی ناکامی کے پورے ہوں۔اَتل ڈولو نے اس قومی پروگرام کے تحت اب تک ہونے والے اخراجات اور یہاں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کئے گئے کاموں کا بھی نوٹس لیا۔ اُنہوں نے اس مالی برس کے اندر تمام جاری کاموں کو مکمل کرنے کے لئے سخت کوششیں کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے اس پروگرام کے تحت شروع کئے گئے دیگر منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ٹینڈرنگ اور دیگر ابتدائی عمل کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت دی۔چیف سیکرٹری موصوف نے کہا کہ صاف ہوا شہری علاقوں میں معیاری طرز ِزندگی کا تعین کرنے کے بنیادی پیرامیٹروں میں سے ایک ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ ماحول دوست طریقوں کا سہارا لے کر سبز جگہوں کو بڑھانے ، آلودگی کو کم کرنے جیسے اقدامات ہماری صحت اور خوشحالی پر بہت اچھے اثرات مرتب کریں گے۔ اُنہوں نے اس پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنگلات دھیرج گپتا نے بتایاکہ نیشنل کلین ایئر پروگرام ایک جامع ٹائم باؤنڈ ایکشن پروگرام ہے جس کا آغاز مرکزی حکومت وزارتِ ماحولیات نے جنوری 2019 ء میں شروع کیا تھا جس کا مقصد ہوا کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہر شناخت شدہ شہر کے لئے ایک بیس لائن دی گئی ہے اور متعلقہ شہری اِنتظامیہ کے لئے وہاں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ملک میں 124 این اے سیز (اب تک 132 این اے سیز) کی نشاندہی کی گئی ہے جو مسلسل 5 برس سے نیشنل ایمبیئنٹ ایئر کوالٹی سٹینڈرڈز (این اے اے کیو ایس) کے مطابق نہ ہونے کی بنیاد پر اس پروگرام کی کوریج کے لئے ہیں۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ دونوں شہروں کے بلدیاتی اِداروں کو اس سلسلے میں بامعنی مداخلت کے لئے 94.60 کروڑ روپے کے فنڈز موصول ہوچکے ہیں۔ جموں اور سری نگرمیں 19 ایئر کوالٹی مانیٹرنگ مینوئل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں تاکہ بر وقت تازہ ترین معلومات فراہم کی جاسکیں۔راجباغ سری نگر میں نصب سی اے اے کیو ایم ایس کے ذریعہ نگرانی کردہ 19 مختلف پیرامیٹروں کے ہوا کے معیار کا ڈیٹا عام لوگوں کی معلومات کے لئے سکرین پر ظاہر ہوتا ہے۔ اسی طرح جموں شہر کے 10 مقامات کی ہوا کے معیار کی نگرانی کی جارہی ہے اور جموں شہر کے مرکزی چوکوں پر جموںسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت لگائے گئے ٹاوروں کے ذریعے عوام کو جانکاری دی جارہی ہے۔اس کے علاوہ سٹیٹ ایکشن پلان حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے سی پی سی بی کو پیش کیا گیا ہے جسے سی پی سی بی نے منظور کیا ہے۔ میٹنگ کو بتایا گیا کہ اس منظور شدہ ایکشن پلان میں تمام اہم اقدامات اورسرگرمیوں کی تفصیلات موجود ہیںجن پر عمل درآمد کے لئے ذمہ دار محکمے ہیں اور ان میں سے ہر ایک پر عملدرآمد کے لئے ٹائم لائنز مقرر کی گئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا