چیف سیکرٹری نے اَنٹرپرینیور شپ سے روزگار کو تیز کرنے کیلئے ویژن دستاویز کی پیش رفت کا جائزہ لیا

0
0

گذشتہ برسوں میں خدمات کا شعبہ صنعت اور زراعت سے آگے سب سے بڑا شعبہ بن کر اُبھرا ہے
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍چیف سیکرٹری اَتل ڈولونے آج’’یووا ادھیامی وِکاس ابھیان‘‘پر ایک روزہ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا جس کا مقصد جموںوکشمیر یوٹی میں پہلے سے عملائی جانے والی کئی دیگر سکیموں کے ساتھ مل کر انٹرپرینیورشپ کے ذریعے نوجوانوں کے روزگار میں تیزی لانا ہے۔ورکشاپ میں اے سی ایس فارسٹ ، پرنسپل سیکرٹری فائنانس،سیکرٹری محنت و روزگار، سیکرٹری منصوبہ بندی ،ڈی جی منصوبہ بندی ،ڈائریکٹر آئی آئی ایم جموں ، بینکوںاور بِل فائونڈیشن کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔
اِس موقعہ پر اَتل ڈولو نے بات کرتے ہوئے کہا کہ تیار کی جانے والی ویژن دستاویز ہمارے نوجوانوں کو اَنٹرپرینیورشپ کے ذریعے روزگار کے مفید مواقع فراہم کرنے کے لئے کئے جانے والے اَقدامات کی بنیاد کے طور پر کام کرے گی۔اُنہوں نے تمام شراکت داروںپر زور دیا کہ وہ دستیاب تاریخ پر اس دستاویز کے ویژن 1.0 کی تیاری اور ان کے تجزیے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک بار دستاویز تیار ہونے کے بعد اسے بدلتے ہوئے حالات اور مستقبل کے چیلنجوں کے ساتھ اَپ گریڈ کرنا آسان ہے۔
چیف سیکرٹری نے یہاں روزگار پیدا کرنے والی مختلف سکیموں کے کامیاب عمل آوری میں خامیوں کی نشاندہی کرنے کو کہا۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر یو ٹی میں دستیاب منفرد مواقع کو مدنظر رکھنے پر بھی زور دیا۔اے سی ایس فارسٹ دھیرج گپتا نے مختلف جاری سکیموں کے ڈیزائن اور آرکیٹکچرکا مطالعہ کرنے پر زور دیا تاکہ نوجوانوں میں ان کی توجہ کوبڑھانے کے لئے ضروری تبدیلیاں کی جائیں۔ اُنہوں نے دستاویز میں مذکور ہر اقدام کے لئے واضح سفارشات اور قابل عمل نکات دینے کو کہا۔
دیگر شراکت داروںنے بھی اِس دستاویز کومزید مؤثر اور متعلقہ بنانے کے بارے میں اپنی رائے دی۔ اُنہوں نے اِس ورکشاپ کے دوران پیش کردہ اس دستاویز کے پہلے مسودے میں بیان کردہ مختلف پالیسی امور پر بھی غوروخوض کیا۔سیکرٹری محنت و روزگار کمار راجیو رنجن کی وضاحت کے مطابق یہ دستاویز جموںوکشمیر یوٹی میں مختلف شعبوں میں کاروباری اَنٹرپرینیور شپ کو فروغ دینے کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ دستاویز کلیدی شعبوں کی نشاندہی، ہنرمندی کی ضروریات، وسائل اور ہمارے نوجوانوں کے لئے اَنٹرپرینیورشپ کے لئے قابل عمل ماحول لانے کے لئے مستقبل کے ایکشن پلان کے ساتھ کافی جامع ہوگی۔
جموںوکشمیر یوٹی میں نوجوانوں کی موجودہ ہنرمندی، تعلیمی پروفائل اور اَنٹرپرینیورشپ کے کلچر کو محدود کرنے والے عوامل پر بھی غوروخوض کیا گیا۔ مختلف حلقوں کی جانب سے خلا اور وسائل کو متحرک کرنے کے تنقیدی تجزیے کو بھی شرکأکے درمیان بحث کا موضوع بنایا گیا۔یہ بتایا گیا کہ گذشتہ برسوں میں خدمات کا شعبہ یہاں صنعت اور زراعت سے آگے سب سے بڑا شعبہ بن کر اُبھرا ہے۔ یہ اِنکشاف کیا گیا کہ جموں و کشمیر کی جی ڈی پی میں سروس سیکٹر کا حصہ 2022-23 ء میں بڑھ کر 58 فیصد ہو گیا ہے جو اِسی مدت کے لئے صنعت (19 فیصد) اور زراعت (18 فیصد) کے حصے سے زیادہ ہے۔دستاویز میں مزید تفصیل سے بتایا گیا کہ مجموعی طور پر ایم ایس ایم ایز بڑے کاروباری اِداروں کے مقابلے میں روزگار کے اِمکانات کے لئے توجہ مرکوز کرنے والے اہم شعبے ہیں۔ دستاویز میں موجودہ صنعتی سیٹ اَپ اور مختلف اَضلاع میں قائم یونٹوں کے زُمرے ، ان کے سالانہ ٹرن اوور اور جموں و کشمیر میں ان میں سے ہر ایک کے ذریعہ روزگار پیدا کرنے کی فہرست بھی شامل ہے۔اِس ویژن دستاویز کی دیگر خصوصیات جیسا کہ وضاحت کی گئی ہے، زراعت، آئی ٹی، سیاحت اور صنعت میں تمام موجودہ پالیسیوں کا ایس ڈبلیو او ٹی تجزیہ شامل ہے۔ اِس میں اَنٹرپرینیورشپ کے متعلقہ شعبوں اور یہاں سرمایہ کاری کے ممکنہ شعبوں کا بھی تصور کیا گیا ہے۔ویژن دستاویز میں جن شعبوں اور اُبھرتے ہوئے شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ان میں سیاحت، ہیلتھ کیئر، زراعت اور فوڈ پروسسنگ، ٹیکسٹائل، فلم ٹوراِزم، سکل ڈیولپمنٹ، ہینڈلوم اینڈ ہینڈی کرافٹس، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شامل ہیں۔ یوا( وائی یو وِی اے) کے آرکیٹیکچر کے بارے میں یہ کہا گیا کہ اعلیٰ سطح پر نوڈل ڈیپارٹمنٹ ہونے کے علاوہ اس کے پاس ضلع، بلاک سے لے کر پنچایت کی سطح تک کے مجموعی کام کاج کی نگرانی اور نتائج حاصل کرنے کے لئے ایک پی ایم یو ہوگا تاکہ خواہشمند اُمیدواروں کی مشاورت ، رہنمائی ، صلاحیت سازی اور شکایات کے اَزالے کی جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا