چیف جسٹس نے ریاست میں جوینائل جسٹس نظام کی کارکردگی کو سراہا

0
0

لازوال ویب ڈیسک
جے کے آئی سی پی ایس کی طرف سے منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ آج یہاں اختتام پذیر ہوا ۔ ورکشاپ میں سیو دی چلڈرن آرگنائزیشن نے اشتراک کیا تھا۔جموں وکشمیر ہوئی کورٹ کی چیف جسٹس ،جسٹس گیتا مِتل اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھیں ورکشاپ میں جسٹس ( ر) حسنین مسعودی ، چیئرپرسن ایس سی او سی ، سٹیٹ مشن ڈائریکٹر اور سی ای او جے کے آئی سی پی ایس جی اے صوفی ، ممبر ایس سی او سی راجیو کھجوریہ سیو دی چلڈرن جے اینڈ کے کے جنرل منیجر محمد شریف بٹ نے ورکشاپ میں حصہ لیا۔ چیف جسٹس نے اپنے خطاب میں جے اینڈ کے آئی سی پی ایس کی حصولیابیوں اور کارکردگی کو سراہا ۔اُنہوں نے ریاست کے ضلع عدالتوںمیں علاحدہ چائیلڈ فرنڈلی کورٹ روم قائم کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے سیو دی چلڈرن کی طرف سے منعقدہ تربیتی پروگراموں کو بھی سراہا جو ریاست کے 22 اضلاع میںجے کے آئی سی پی ایس کے اشتراک سے منعقد کئے گئے ۔جسٹس مسعودی نے ورکشاپ میں حصہ لینے کے لئے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا۔جی اے صوفی نے محکمہ کی اہم کاوشوں کو اُجاگر۔ محمد شریف بٹ نے اس موقعہ پر اہم چیلنجوں پر روشنی ڈالی ۔نمبر433

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا