چیف جسٹس نے دو جج صاحبان کو ہائی کورٹ کے مستقل ججوں کے عہدے کا حلف دِلایا

0
0

جموں؍؍چیف جسٹس جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے آج جسٹس راہل بھارتی اور جسٹس موکش کھجوریہ کاظمی کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے مستقل ججوں کے عہدے کا حلف دِلایا۔ حلف برداری کی تقریب ہائی کورٹ جموں وِنگ میں چیف جسٹس کے کورٹ روم میں منعقد ہوئی اور اس میں جسٹس تاشی ربستن، جسٹس سنجیو کمار، جسٹس سندھو شرما، جسٹس سنجے دھر، جسٹس پونیت گپتا، جسٹس جاوید اِقبال وانی اور جسٹس محمد اکرم چودھری نے شرکت کی جبکہ ہائی کورٹ سری نگر وِنگ سے جسٹس اتل سری دھرن، جسٹس رجنیش اوسوال، جسٹس وِنود چٹرجی کول، جسٹس وسیم صادق نرگل اور جسٹس راجیش سیکھری نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب حلف برداری کی نظامت رجسٹرار جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جنرل شہزاد عظیم نے اَنجام دی جنہوں نے مرکزی حکومت وزارتِ قانون و انصاف کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن، صدر کی طرف سے جاری کردہ تقرری کے وارنٹ اور جموںوکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے جاری کردہ اِجازت نامہ کو پڑھ کر سنایا جس میں چیف جسٹس کو متعلقہ ججوں کو عہدے کا حلف دِلانے کا اِختیار دیا گیاہے۔تقریب میں ہائی کورٹ کے سابق ججوں، ایڈوکیٹ جنرل، چیف سیکرٹری، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس،سیکرٹری محکمہ قانون و انصاف ، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری، پرنسپل ڈسٹرکٹ جج جموں، رجسٹری کے اَفسران، جوڈیشل اَفسران، سینئر وُکلأ، صدر بار ایسوسی ایشن جموں کے علاوہ دیگر بار ممبران اور سول اور پولیس اِنتظامیہ کے دیگر اَفسران نے شرکت کی۔اِس پروگرام کو یوٹیوب چینل پر براہ ِراست نشر کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا