جموں، سانبہ اور رِیاسی کے ضلعی اِنتخابی افسران اور جموں، سانبہ اور ریاسی اَضلاع کے ایس ایس پیز نے شرکت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر( سی اِ ی او)پانڈورانگ کے پولے نے آج یہاں جموں پارلیمانی حلقہ میں لوک سبھا اِنتخابات 2024 ء کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں جموں، سانبہ اور ریاسی اَضلاع کے لئے ڈسٹرکٹ الیکشن مینجمنٹ پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں جموں، سانبہ اور رِیاسی کے ضلعی اِنتخابی افسران اور جموں، سانبہ اور ریاسی اَضلاع کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔میٹنگ میں اِنتخابی فہرستوں کے عمل، لاجسٹک ضروریات، اَفرادی قوت کے اِنتظام، رِسک مینجمنٹ، اِی وِی ایم ٹرانسپورٹیشن، پولنگ عملہ اور سیکورٹی اِنتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دورانِ میٹنگ مناسب ہیومن ریسورسز مختص کرنے، بوتھ سطح پر ایس وِی اِی اِی پی (سویپ) منصوبوں کو عملانے ، ایک جامع میٹریل مینجمنٹ منصوبہ بنانے ، محفوظ راستے کی نقشہ سازی اور اے آر اوز، اے اِی آر اوز اور نامزد نوڈل افسران کے لئے ایک وسیع تربیتی پروگرام تیار کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔
چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر( سی اِ ی او)نے ڈی اِی اوز کو ہدایت دی کہ وہ اِی وِی ایم لے جانے والی گاڑیوں ،پولنگ سٹیشنوں سے رابطے او رہنگامی حالات سمیت مختلف پہلوئوں کی نگرانی کے لئے اَپنے اَضلاع میں مضبوط کنٹرول روم قائم کریں۔اُنہوں نے عوامی شرکت بڑھانے کے لئے اے آر اوز کو ہدایت دی کہ وہ بوتھ سطح پر بیداری مہموں کو چلائیں جس میں بی ایل اوز ، کھیلوںکے شخصیات ، سرکاری ملازمین ، یوتھ آئیکنز ، انفلوئنسرزشامل ہوں اور کھیلوں کی تقریبات ، ریلیوں ، مقابلوں اور گھرگھر مہم کا اِنعقاد کریں۔
سی اِی او نے مناسب کم سے کم سہولیات (اے ایم ایف) کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ویلفیئر اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِنتخابات کے دن پولنگ عملے اور سیکورٹی اہلکاروں کے لئے صاف واش روموں ، پینے کے پانی ،ابتدائی طبی اِمداد اور بجلی کو یقینی بنائیں۔