چیئرپرسن، ایل آئی سی آف انڈیا نے آج 2441,44,91,124 کا چیک نرملا سیتارمن کو عبوری ڈیویڈنڈ کے طور پر پیش کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ چیئرپرسن، ایل آئی سی آف انڈیا سدھارتھ موہنتی نے آج 2441,44,91,124 روپے کا چیک عبوری ڈیویڈنڈ کے طور پر محترمہ نرملا سیتا رمن، مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور کو پیش کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر وویک جوشی، سکریٹری، مالیاتی خدمات، وزارت خزانہ،حکومت ہند ، ایم پی تانگیرالا، ایڈیشنل سکریٹری، مالیاتی خدمات، وزارت خزانہ حکومت ہند،جے پی ایس بجاج، زونل منیجر (آئی/سی)، شمالی زون موجود تھے۔وہیں مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے بھی عملی طور پر گفٹ سٹی، گاندھی نگر میں ‘ایل آئی سی انٹرنیشنل بزنس سینٹر’ کا افتتاح کیا۔واضح رہے یہ اسٹریٹجک اقدام عالمی سطح پر عالمی معیار کی بیمہ اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے ایل آئی سی کے عزم سے ہم آہنگ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا