متعلقہ عملے کو اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی تلقین کی
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ// جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے چیئرمین، پروفیسر ڈاکٹر پرکشت سنگھ منہاس، جو ایس سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر بھی ہیں، نے ضلع ڈوڈہ کا دورہ کیا اور وہاں ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن ٹریننگ کے کام کاج کا جائزہ لیا۔آنے والے معززین کا ضلع پہنچنے پر ڈائٹ کے پرنسپل پورشوتم گوریا نے پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران ڈائریکٹر نے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں حال ہی میں منعقدہ مڈل اسٹینڈرڈ امتحان، اساتذہ کی ٹریننگ، سالانہ پلان کی تیاری، ایکشن ریسرچ وغیرہ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
چیئرمین نے عملے کے ارکان سے بات چیت کی اور انہیں تربیتی ادارے کو متحرک بنانے کے لیے اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی تلقین کی۔انہوں نے ادارے کی آئی سی ٹی لیب کا بھی معائنہ کیا جہاں تدریسی سیکھنے کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے متعارف کرائے گئے ڈیجیٹل اقدامات کو نافذ کرنے کے لیے مختلف تربیتی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ڈائرکٹر نے موچھن ڈوڈہ میں زیر تعمیر ڈائٹ عمارت کی حالت کا بھی جائزہ لیا اور امید ظاہر کی کہ ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں کے ذریعہ اسے رواں مالی سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔ڈائریکٹر نے انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل کو مزید ہدایت کی کہ وہ موجودہ اے ڈبلیو پی کے تحت اساتذہ کے لیے ایک تربیتی پروگرام شروع کریں تاکہ اساتذہ اپنی تدریسی صلاحیتوں کو اپ ڈیٹ کریں۔وہیںدورے کے دوران، ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی کے ساتھ سورج راٹھور جوائنٹ سکریٹری امتحان جے کے بی او ایس ای، کلدیپ شرما ڈپٹی سکریٹری، رنجیت سنگھ منہاس، سنیل شرما، راجیش ہلی سینئر اکیڈمک آفیسرس سنٹرل موو آفس اور اسسٹنٹ سکریٹری جے کے بی او ایس ای آفس ڈوڈا تھے۔