’ چھوٹے اہداف طے کریں اور انہیں حاصل کرنے کی کوشش کریں‘

0
0

جی ڈی سی ادھمپور نے پریکشا پہ چرچاپر بات چیت کا سیشن منعقد کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جی ڈی سی ادھم پور کے این ایس ایس یونٹ نے کالجپرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) رومیش کمار گپتا کی سرپرستی میں طلبہ اور اساتذہ کے لیے پریکشا پہ چرچا پر بات چیت کا سیشن منعقد کیا۔ واضح رہے اس سال پریکشا پہ چرچا کا 7 واں ایڈیشن تمام اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھارت منڈپم، آئی ٹی پی او، پرگتی میدان، نئی دہلی کے ٹاؤن ہال سے براہ راست نشر کیا گیا۔وہیںوزیر اعظم نے اپنے خطاب میں طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ چھوٹے اہداف طے کریں اور انہیں حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ پی ایم مودی نے باقاعدہ تحریری مشق کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی تجویز کیا کہ مقابلہ اور چیلنجز زندگی میں تحریک کا کام کرتے ہیں لیکن مقابلہ صحت مند ہونا چاہیے۔ پی ایم مودی نے امتحانات سے پہلے گھبراہٹ کو کم کرنے کے لیے چند منٹ گہرے سانس لینے کی مشقوں کی سفارش کی۔اس تقریب میں پروفیسر بابو لال ٹھاکر، پروفیسر مہندر پال، پروفیسر سریش کمار ڈوگرا، پروفیسر رجنی کماری، پروفیسر شیوی مہرا، پروفیسر (ڈاکٹر) جگجیت سنگھ، پروفیسر سنجیت سنگھ، پروفیسر انوکشا شرما نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا