سرفرازقادری
مینڈھر؍؍ماضی روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے امسال بھی صوفی بزرگ سید حیدر شاہ صاحب مست قلندر کا تین روزہ سالانہ عرس ان کے آبائی گائوں بیٹھک شریف چھجلہ بلاک منکوٹ ضلع پونچھ میں بڑی عقیدت سے منایا گیا۔ سلسل قادریہ کے عظیم روحانی بزرگ سید حیدر شاہ صاحب قلندر کے سالانہ عرس میں خطہ پیر پنجال کے چاروں اطراف سے ہزاروں عقیدت مندان نے شرکت کرکے روحانی فیوض و برکات سے استفادہ حاصل کیا۔قابل ذکر ہے کہ سید حیدر شاہ صاحب کا تعلق تحصیل منکوٹ کے چھجلہ گائوں سے ہے جہاں پہ ہر سال عرس شریف کا اہتمام کیا جاتا ہے جو مسلسل تین دن تک رواں رہتا ہے اس دوران ختمات و معزمات کے علاوہ محفلِ سماں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے دوران عرس زائرین کے لئے منتظم استانہ عالیہ کی جانب سے طعام و قیام کا بھی مناسب بندو بست کیا جاتا ہے۔حسب دستوار سال ہا سال کی طرح اس مرتبہ بھی عرس مبارک شروع ہو کرآج ویروار کے دن ایک پروقار دعایہ مجلس پرا ختتام پذیر ہوا ہے۔عرس پاک کی اس مبارک تقریب میں ریاست کے اطراف و اکناف سے ہزاروں تعداد میں عقیدتمندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے گلہائے عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر مقامی انتظامیہ نے زائرین کی سہولیات کے لئے بنیادی سہولیات پانی ،بجلی اور طبی ادویات کا مناسب بند وبست کیا گیا تھا۔