چھتیس گڑھ کی 20 سیٹوں پر تقریباً 15 فیصد ووٹنگ

0
0

رائے پور، //چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں گھور نکسل علاقے کی 10 سیٹوں سمیت کل 20 سیٹوں پر صبح 11 بجے تک تقریباً 15 فیصد ووٹنگ ہونے کی اطلاع ہے۔ ووٹنگ تقریباً پرامن طریقے سے جاری ہے۔

ریاستی الیکشن آفس سے موصولہ اطلاع کے مطابق، بستر میں تقریباً 10 فیصد، بیجاپور میں 9 فیصد، موہلا مان پور میں 17 فیصد، راج ناندگاؤں میں 14 فیصد، سکما میں 8 فیصد، کانکیر میں 22 فیصد، کبیردھام میں 19 فیصد، 20 فیصد، کونڈاگاؤں میں20 فیصد، خیرگڑھ میں 12 فیصد، دنتے واڑہ میں 18 فیصد اور نارائن پور میں 19 فیصد ووٹنگ کی اطلاع ملی ہے۔

اس مرحلے کے 20 اسمبلی حلقوں میں سے نکسل سے متاثرہ اسمبلی حلقوں موہلا مان پور، انٹا گڑھ، بھانوپرتاپور، کانکیر، کیشکل، کونڈاگاؤں، نارائن پور، دنتے واڑہ، بیجاپور اور کونٹا میں صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی اور یہ دوپہر 3 بجے ختم ہوگی۔ 10 اسمبلی حلقوں پنڈاریا، کاواردھا، خیر گڑھ، ڈونگر گڑھ، راج ناندگاؤں، ڈونگرگاؤں، کھجی، بستر، جگدل پور اور چترکوٹ میں صبح 8 بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی اور یہ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا