چھتیس گڑھ کو ‘بیسٹ پرفارمنگ اسٹیٹ’ کا دوسرا انعام، 11 اداروں کوملا صفائی کا ایوارڈ

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍چھتیس گڑھ نے ایک بار پھر ملک کی سب سے صاف ستھری ریاستوں میں شامل ہوتے ہوئے’بیسٹ پرفارمنگ اسٹیٹ’ کا دوسرا انعام حاصل کیا۔قومی راجدھانی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں منعقدہ سوچھ امرت مہوتسو میں صدر دروپدی مرمو نے یہ اعزازات پیش کیے۔ چھتیس گڑھ کی شہری انتظامیہ اور وزیر محنت شیوکمار ڈہریا نے ایوارڈ وصول کیا۔ اس پروگرام میں مرکزی ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور ریاستی وزیر کوشل کشور بھی موجود تھے۔تقریب میں چھتیس گڑھ کے 11 شہری اداروں کو بھی ان کی بہترین کارکردگی کے لیے مختلف زمروں میں ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ درگ ضلع کا پاٹن ایک لاکھ سے کم آبادی والے صاف ستھرے شہروں میں ملک میں دوسرے نمبر پر رہا۔ چیرمیری، جش پور نگر، کھونگاپانی، وشرام پور کو آبادی کے مختلف زمروں میں ایسٹ زون میں کلین سٹی کا خطاب ملا ہے۔ ایسٹ زون میں 25-50 ہزار کی آبادی کے زمرے میں بالودا بازار کو سٹیزن فیڈ بیک ایوارڈ دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا